یو اے ای نے فلسطینیوں کے لیے ایک کروڑ خوراکی پیکٹس کی مہم شروع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے ایک کروڑ خوراکی پیکٹس کی تیاری اور تقسیم کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عوام سے فلسطینیوں کی مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد خوراک پیکنگ کا عمل ایکسپو سٹی میں جاری ہے۔ امدادی جہاز کے لیے رضاکار 7 دسمبر کو جمع ہوں گے، اور اس دوران غزہ کے بچوں کے لیے فوری امداد تیار کی جائے گی۔
شیخ محمد کی ہدایت پر یہومینیٹیرین شپ براہِ راست غزہ روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ یو اے ای نے پچھلے دو سالوں میں 8700 ٹرک کے ذریعے غزہ کے لیے 16 لاکھ امدادی پیکجز بھیجے ہیں، اور مہم الفارس الشہم تھری کے تحت 250 قافلے روانہ کیے گئے۔
غزہ کی خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی امدادی پیکجز بھی فراہم کیے گئے، جبکہ 33 ایمبولینسیں اور فیلڈ کلینک بھی غزہ پہنچائے گئے۔ امدادی سامان میں پانی اور بنیادی انفراسٹرکچر سپورٹ بھی شامل ہے، تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 2دسمبر سے شروع ہوںگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2025 بروز منگل 2 دسمبر 2025 ء سے شروع ہورہے ہیں۔یاد رہے رواں سال انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کیلئے امتحانی فارم آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائے گئے ہیں۔ آن لائن امتحانی فارم جمع کروانے والے ایسے امیدوارجنہوں نے ابھی تک اپنی امتحانی فیس جمع نہیں کروائی انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن سسٹم سے جنریٹ نہیں ہوسکیں گے۔ امتحانی فارم جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر بورڈ کے آفیشل پورٹل https://portal.biek.edu.pk پر جاکر اپنی فیس کا اسٹیٹس چیک کریں۔ ایسے امیدوار جن کا فیس جمع کروانے کا اسٹیٹس “Unpaid” (غیر جمع شدہ) ظاہر ہوتا ہے انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ بلاتاخیر اپنی فیس جمع کروائیں بصورت دیگر انہیں ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔ انٹربورڈ کراچی کی طرف سے واضح کیا جاتا ہے کہ امتحانی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں آن لائن نظام کے باعث بورڈ حکام ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔