اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی شہید، امدادی تنظیم کا غزہ میں آپریشن روکنےکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل نے عالمی سطح پر کیے جانے والے تمام مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اور آج بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے 4 فلسطینیوں کی جان لے لی۔
عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کو ہونے والے غزہ امن معاہدے کے بعد سے اسرائیل اب تک 500 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جن کے نتیجے میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی اُنروا نے بھی جنگ بندی کے باوجود غزہ کی انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کا انحصار امداد پر ہے اور اکثر شہریوں کو 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا میسر آتا ہے۔
دوسری جانب امریکا کی حمایت یافتہ متنازع تنظیم ’’غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن‘‘ نے غزہ میں اپنی امدادی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس تنظیم کے مراکز پر امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔