سندھ ہائیکورٹ نے ان لینڈ فریٹ سبسڈی نہ ملنے کے خلاف دائر 16 شوگر ملز کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
درخواستگزار شوگر ملز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے چینی کی برآمدات کے لیے سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن نیب کی تحقیقات کے باعث سبسڈی روک دی گئی۔
ٹڈاپ کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے عدالت کو بتایا کہ وزارتِ تجارت کی ہدایت اور فنڈز کی دستیابی کے بغیر سبسڈی جاری نہیں کی جا سکتی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سبسڈی کسی کا بنیادی حق نہیں، اور بظاہر منظور شدہ گرانٹ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ عدالت وفاقی حکومت کو سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کا حکم نہیں دے سکتی، کیونکہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت یہ رٹ جاری کرنا ممکن نہیں۔
اس فیصلے کے بعد 16 شوگر ملز کی درخواستیں خارج کر دی گئیں، حالانکہ ای سی سی کی منظوری کے باوجود سبسڈی روکنے پر یہ مقدمات دائر کیے گئے تھے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شوگر ملز کی

پڑھیں:

شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست  پر فیصلہ محفوظ

پشاور ہائی کورٹ  میں تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست  پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل درخواست گزار عالم خان  نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خلاف ایف آئی آر وزیرستان کے پرائیویٹ شخص نے کی،  اس ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔

وکیل درخواست گزار عالم خان  نے کہا کہ قانون کے مطابق ریاست مخالف جرائم میں ایف آئی آر وفاقی یا صوبائی حکومت کر سکتی ہے ، ایف آئی آر کرنے کا وفاقی یا صوبائی حکومت نے کسی کو اختیار نہیں کیا۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ پرائویٹ شخص کی اس ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی، 16شوگر ملز کو عدالت سے ریلیف نہ مل سکا
  • وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ کیس میں بڑا حکم جاری کردیا
  • شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست  پر فیصلہ محفوظ
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج
  • وفاقی آئینی عدالت میں تمام کیسز کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں کرنے کا سرکلر جاری
  • وفاقی آئینی عدالت: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، گٹکا ایکٹ کے خلاف درخواست خارج
  • وفاقی آئینی عدالت میں خالی اسامیوں پر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا کیس، عدالت کے اختیار سماعت پر اعتراض