2025-05-13@13:13:05 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«چوہدری پرویز الہ»:

    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اب بھارت دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، بھارت نے دوبارہ جرات کی تو پھر مار کھائے گا۔ لاہور میں عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے آپس میں لاکھ اختلاف ہوں دشمن کے مقابلے میں ہم ایک ہیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزام میں درج ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے نیب دائر ریفرنس پر سماعت کی۔(جاری ہے) منگل کو سماعت پر سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ ان کے پلیڈر حاضری کےلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے پرویز الہٰی کو بیماری کے باعث حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔پرویز الہٰی کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی کی خورد برد کے ریفرنس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات کے تحت چوہدری پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر وفاقی ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار...
    چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔لاہور کی انسدادِ بدعنوانی کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جج کے تبادلے کی وجہ سے سابق وزیرِاعلیٰ کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔ میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا مقدمہ: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکیمیرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء نے اُن کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جسے منظور...
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نذیر بٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ اب اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوا کریں گے۔جج زبیر شہزاد کیانی ریفرنس پر سماعت کر رہے تھے، جن کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے کارروائی کی۔ نیب ریفرنس: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائدلاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر نیب ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فردِ جرم...
    چوہدری پرویز الہٰی— فائل فوٹو لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔یہ بات لاہور میں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر کے روبرو مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے بتائی ہے۔دورانِ سماعت شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویز الہٰی فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو طلبلاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کِک بیکس لینے کے ریفرنس میں محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ آج پرویز الہٰی کے...
    سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کی۔ پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔ پرویز الہٰی کے آج پیش نہ ہونے پر ان پر فرد عائد نہیں ہو سکی۔عدالت نے پرویز الہٰی کو فرد جرم عائد کرنے...
۱