احتساب عدالت لاہور ، چوہدری پرویز الہٰی و دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزام میں درج ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے نیب دائر ریفرنس پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
منگل کو سماعت پر سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ ان کے پلیڈر حاضری کےلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے پرویز الہٰی کو بیماری کے باعث حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔پرویز الہٰی کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پرویز الہ ی
پڑھیں:
عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی
سٹی42 : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20مئی تک ملتوی کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
بشریٰ بی بی کی 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔