اپوزیشن ارکان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندوں کو مقبوضہ علاقے میں گورننس کی بنیادی نگرانی سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار میں آنے والے محکموں سے متعلق سوالات نہ اٹھائیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اہم انتظامی اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے پاس ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں منعقدہ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے رولنگ دی کہ لنگیٹ سے رکن اسمبلی شیخ خورشید کی طرف سے محکمہ داخلہ کے حوالے سے اٹھائے گئے سوال کو حذف کر دیا جاتا ہے۔ ایم ایل اے علاقے میں تشدد سے متاثرہ خاندانوں کو SRO-43 کے تحت عبوری ریلیف دینے میں تاخیر کی وجوہات معلوم کرنا چاہتے تھے۔ عوامی اتحاد پارٹی کی نمائندگی کرنے والے خورشید نے خاص طور پر حکومت سے کہا تھا کہ وہ متاثرین کے لواحقین کو معاوضے کے لیے وقت مقرر کرے، لیکن اسپیکر نے کہا کہ اس معاملے پر بات نہیں ہو سکتی کیونکہ محکمہ داخلہ براہ راست لیفٹیننٹ گورنر کے کنٹرول میں ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حکم ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نام نہاد اسمبلی بے اختیار ہے اور نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹننٹ گورنر کے تابع ہے۔اپوزیشن ارکان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندوں کو مقبوضہ علاقے میں گورننس کی بنیادی نگرانی سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر کے اس بات

پڑھیں:

پاکستان نے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتحال میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔

لاہور میں نجی کالج کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 10 مئی 2025ء کے بعد دنیا میں ہماری پوزیشن بالکل مختلف ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دشمن کے حملے کے بعد بہادری سے مقابلہ کیا اور دنیا نے پاکستانی موقف کو تسلیم کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں پاکستان کی بات کرتے ہیں، پاک سعودی سیکیورٹی معاملات نے ہمارا سر بلند کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • جموں و کشمیر حکومت نے اسمبلی میں انسانی حقوق فورم کے قیام کا بل مسترد کیا
  • جموں و کشمیر میں ریزرویشن سرٹیفیکیٹس کی تقسیم میں علاقائی عدم توازن کو ظاہر کرتے ہیں، پی ڈی پی
  • پیپلز پارٹی کی تحریکِ عدم اعتماد تیار، وزیراعظم آزاد کشمیر کا مستعفی ہونے سے انکار
  • آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، کیا تحریک عدم اعتماد رک جائےگی؟
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نئے وزیرِاعظم کا اعلان آج متوقع
  • اپوزیشن لیڈرکاتقرر‘ اسپیکرکی دستخط کرنے والے اراکین کی تصدیق کی ہدایت
  • آزاد جموں و کشمیر اسمبلی اسمبلی اب محض دکھاوا بن چکی ہے، سلمان اکرم راجہ