پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات: تحریک انصاف، جے یو آئی محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور تحریک انصاف میں محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا۔ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے یو آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ پی ٹی آئی نے خیبر پی کے میں امن و امان سے متعلق قومی جرگے پر بھی مشاورت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی سے سینٹ کی خالی نشست پر بھی جے یو آئی سے تعاون کی درخواست کی۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک وفد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر پہنچا، جہاں جے یو آئی (ف) نے محمود خان اچکزئی کی نامزدگی کی حمایت پر رضامندی ظاہر کی۔ پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر، اور شہرام خان ترکئی شامل تھے، جبکہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے ہمراہ مولانا صلاح الدین ایوبی، ایڈووکیٹ جلال الدین، اور ان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان موجودہ سیاسی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔امیر جے یو آئی نے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔