آل پاکستان2 روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس آج شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آئی این پی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پاکستان دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر آج مورخہ 30۔اکتوبر کو مسلم کالونی میں مفتی محمد حسن لاہور کے درس قرآن سے بڑی عقیدت کے ساتھ شروع ہو چکی ہے ۔ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں شمع رسالت کے پروانے، کارکنان ختم نبوت اور اسلامیا ن پاکستان شریک ہیں ملک کے طول و عرض سے کارکنوں کے بسوں، ویگنوں اور بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلے پہنچ چکے ہیں مسلم کالونی کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے کانفرنس کے داخلی راستوں پرخوش آمدید کے استقبالیہ بینرز آویزاں ہیں۔پولیس انتظامیہ نے پنڈال کے ارد گرد ملحقہ سڑکوں کو خاردار تاروں سے بند کیا ہوا ہے اور سیکورٹی کے پیش نظر متعدد چیک پوسٹیں بھی قائم کردی ہیں رضاکاران ختم نبوت نے پنڈال اور اسٹیج کے ارد گرد سیکورٹی حصار بنارکھا ہے پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک ہزارسے زائدپولیس افسران واہلکار فول پروف سیکورٹی پر مأمورہیں داخلی مقامات پر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے شرکاء کی مانیٹرنگ کے لیے نصب ہیں مخصوص انٹری پوائنٹس، واک تھرو گیٹس اور فزیکل سرچنگ کے بعد شرکا کو قطاروں میں پنڈال جانے کی اجازت ہو گی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن جالندھری،مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مفتی محمد راشد مدنی ،مولانا عبد الحکیم نعمانی اور کانفرنس کے عمومی نگران مولانا محمد انس اورمولانا توصیف احمد نے کہا کہ شرکاء کانفرنس کے لیے فری ڈسپنسری، ریسکیو 1122کی سہولت، کنٹرول روم، میڈیکل کیمپ، شکایات سیل،ٹریفک پلان، قیام گاہیں مہمانان خصوصی،انفارمیشن ڈیسک ،میڈیا سیل روم،نیوز ڈیسک ،سیکورٹی پلان کیمپ،فوڈ اینڈ واٹر سپلائی،رہائش اور استقبالیہ جیسے بیسیوں شعبوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔کانفرنس کی متعدد نشستوں سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی، صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد، خانقاہ سراجیہ کندیاں کے سجادہ نشین صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد،جمعیت علما پاکستان کے صاحبزادہ مولانا ابوالخیرمحمد زبیر، مولانا اویس نورانی، خواجہ مدثرمحمود تونسوی، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، نامور روحانی شخصیت مولانا قاضی ارشدالحسینی،میاں محمد اجمل قادری، مولانا محب اللہ خان لورالائی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ان کے علاوہ مولانا خواجہ عبد الماجد صدیقی، مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر، مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی، مولانا زاہدالراشدی سمیت دیگر خطبا اور ممتاز علما کرام اور شعرا عظام خطاب کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ختم نبوت
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر، عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کی 9ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور معاونینِ خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم
ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرینِ معیشت شریک ہوں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس میں پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا نیلگوں پانیوں میں تیرتا بیادہ جزیرہ دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول کیوں؟
وزیرِ اعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شریک عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تعاون کے امکانات پر گفتگو کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
FII سعودی عرب سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان وزیر اعظم محمد شہباز شریف