اسلام آباد: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-32
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پانی کی قلت سنگین قومی مسئلہ، حل کیلئے سٹیک ہولڈرز کو اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی اور فوڈ سکیورٹی جیسے قومی مسائل پر اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید اور وزارت آبی وسائل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پانی کی قلت ایک سنگین قومی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو موثر اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس اہم موضوع کی حساسیت کے پیشِ نظر اجلاس میں اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے تاکہ مشترکہ مشاورت کے ذریعے قومی سطح پر جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے۔ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے آبی وسائل کے تحفظ اور فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔