ہیری بروک کا دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
آئندہ برس دی ہنڈریڈ میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاوضہ ملنے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے سرمایہ کاروں کی آمد کے بعد فرنچائزز نے ریٹینشن اور براہ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کردیے ہیں جس سے ٹورنامنٹ کی مالی حیثیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
سن رائزرز لیڈز (سابقہ ناردرن سپر چارجرز) کی قیادت کرنے والے بروک اب نئی ٹیم کے ساتھ ریکارڈ معاوضے پر کھیلنے کو تیار ہوں گے۔
Harry Brook is set to be paid £470,000 by Sunrisers Leeds to play in next year's Hundred, while Phil Salt is in line to earn around £450,000 from Welsh Fire ???? pic.
ویلش فائر نے فل سالٹ کو تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈز میں اپنا بنالیا۔
سن رائزرز نے بروک کے ساتھ برائیڈن کارس اور مچل مارش کو بھی لیا ہے۔
مانچسٹر سپر جائنٹس نے جوز بٹلر، نور احمد اور ہینرچ کلاسن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹرینٹ راکٹس جو روٹ اور بین ڈکٹ کی ریٹینشن کے قریب ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی