سوئٹزرلینڈ میں تین لاکھ لیگو بلاکس سے تیار کردہ دیو قامت میورل، گینیز ورلڈ ریکارڈ کی دوڑ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوئٹزرلینڈ میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران تین لاکھ لیگو اینٹوں سے ایک ضخیم میورل تخلیق کیا گیا، جس کا مقصد گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کرنا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران لیگو کے تین لاکھ رنگین بلاکس کو جوڑ کر ایک ایسا دیو قامت میورل تیار کیا گیا ہے جس نے لوگوں کی توجہ ہی نہیں، بلکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی امید بھی جگا دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تقریباً 79 فٹ لمبا اور چھ فٹ سے زیادہ اونچا یہ منفرد فن پارہ سوئس ٹیلی تھون کا حصہ تھا، جس کا مقصد نایاب جینیاتی امراض میں مبتلا افراد کے لیے عطیات جمع کرنا تھا۔
واڈ کے شمالی خطے کے خوبصورت مقامات کو موضوع بنا کر یہ میورل یویرڈن-لے-بین کی میونسپلٹی میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ نہایت باریک بینی سے تیار کیے گئے اس میورل کے ڈیزائن اور تکمیل کی ذمہ داری لیگو سے متعلق خصوصی ایونٹس منعقد کرنے والی کمپنی “برک ماسٹر ڈاکٹ سی ایچ” نے نبھائی، جس نے اسے ایک رنگین، دلچسپ اور حیران کن منظرنامہ بنا دیا۔
اب یہ فن پارہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے جائزے کا منتظر ہے، جو جلد یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا لیگو بلاکس سے بنایا جانے والا یہ عظیم الشان میورل دنیا کا سب سے بڑا قرار پاتا ہے یا نہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا سکیورٹی کی ضمانت دے تو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں: صدر یوکرین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات اسی صورت میں کرائیں گے اگر امریکا اور دیگر اتحادی ممالک یوکرین کو سکیورٹی کی مکمل ضمانت فراہم کریں۔ ان کے مطابق مناسب تحفظ کی صورت میں انتخابات آئندہ 60 سے 90 دن کے اندر منعقد کیے جا سکتے ہیں۔
یوکرینی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ امن منصوبے سے متعلق ایک نظرثانی شدہ دستاویز جلد تیار کر کے امریکا کے سامنے پیش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اور یورپی شراکت دار اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں، جبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ لندن میں امن سے متعلق اہم نکات طے کیے گئے ہیں۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ امریکا یوکرین کے لیے ایک مضبوط اور حقیقی سکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے، اور وہ اسی سمت میں مل کر کام کر رہے ہیں۔