سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ عسکری الہدایت، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ غلام عباس یزدانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی، علامہ طاہر عباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلیبت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں مہدویت اور عصر حاضر کے تقاضے کے عنوان سے علمی سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ضلع ملتان کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی نظارت کے رکن علامہ عسکری الہدایت، سربراہ مجلس اتحاد المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، پرنسپل جامعہ عمران ابو طالب جتوئی علامہ غلام عباس یزدانی، صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی چیئرمین ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل پاکستان، علامہ طاہر عباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔

علمی سیمینار میں علامہ محمد حسین حیدری پرنسپل جامعہ باقر العلوم الجعفریہ مظفرگڑھ، علامہ ظفر حسین حقانی پرنسپل جامعہ امام علی ملتان، علامہ مختار حسین نقوی پرنسپل جامعۃ العباس خانیوال، مولانا امیر حسین نقوی، قاری حسین مہدی پرنسپل دانشگاہ امام حسن عبدالحکیم، مولانا ثمر عباس نقوی، مولانا ثقلین عباس نجفی، جواد رضا جعفری، مولانا فرخ شمسی، علی مصدق رضا ریجنل صدر ISO جنوبی پنجاب، مولانا مظہر حسین، مولانا اللہ دتہ، مولانا صفدر حسین کانجو و دیگر نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مکتب اہلبیت علامہ غلام عباس نقوی

پڑھیں:

پاکستان کیISF میں شمولیت کو پاکستانی قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام نے کسی غیر ملکی فوجی تعیناتی کی منظوری نہیں دی اور اس ضمن میں مقامی رضا مندی کے بغیر کسی فوجی داخلے کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے بنیادی اصولوں کے منافی سمجھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر قائم کی جانے والی ’’انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (ISF)‘‘ میں پاکستان کے فوجی اہلکاروں کی شرکت پر حکومتِ پاکستان کے اندر غور و خوض جاری ہے، ایسی رپورٹس متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے شائع کی ہیں، ہم اس مبینہ منصوبے پر گہری تشویش اور دو ٹوک مخالفت کا اظہار کرتے ہیں، ہمارا نقطۂ نظر مندرجہ ذیل بنیادوں پر واضح و غیر متزلزل ہے، یہ ایک تاریخی، قانونی اور اخلاقی مسئلہ ہے، غزہ کے عوام نے کسی غیر ملکی فوجی تعیناتی کی منظوری نہیں دی اور اس ضمن میں مقامی رضا مندی کے بغیر کسی فوجی داخلے کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے بنیادی اصولوں کے منافی سمجھا جائے گا، غیر مقامی، غیر رضاکارانہ فوجی موجودگی مقامی عوام کے نفرت اور عدمِ اعتماد کو جنم دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ISF کو اقوامِ متحدہ کی شفاف اور باقاعدہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بجائے کسی مخصوص طاقت یا بلاک کی قیادت میں چلایا جائے تو اس کی غیرجانبداری مشکوک ہوجائے گی اور وہ واشنگٹن، تل ابیب کے مفادات کی پاسبان بن سکتی ہے، متعدد رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس فورس کے مینڈیٹ، قیادت اور کریکٹر پر ابھی واضح تشخیص درکار ہے، یہ فیصلہ عملی طور پر قبضے کی حمایت کا ہوگی، موجودہ تجویز کے تحت ISF کو "حماس کو غیر مسلح کرنا" جیسا مینڈیٹ دیا جا سکتا ہے جو نہ صرف عملی طور پر ناممکن ہے بلکہ مزاحمتی تحریکوں کو دبانا مزید تشدد کو جنم دے گا، اس قسم کے مینڈیٹ سے پاکستان کو ایک ایسے عمل میں شامل ہونے کا خطرہ ہوگا جو اسرائیلی قبضے کو نافذ رکھنے یا تقویت دینے کے مترادف سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس فورس میں شمولیت مسلم و عرب دنیا میں تقسیم کو بڑھا سکتی ہے اور پاکستان کی روایت حامی فلسطین وقار و اخلاقی موقف کے منافی سمجھی جائے گی، عوامی ردعمل اور اندرونی سیاسی اثرات قومی مفاد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، ہم حکومتِ پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ISF میں کسی بھی قسم کی فورمیشن یا فوجی شمولیت سے فوراً باز رہے اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا موقف ہمیشہ کی طرح فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت، انسانی حقوق اور انصاف کے حصول کے واضح دفاع پر مبنی رہے، ہم حکومتی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوامی مشاورت، پارلیمانی بحث، اور مقامی فلسطینی قیادت کی واضح رضامندی کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کرے۔

متعلقہ مضامین

  • مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مہدویت اور عصر حاضر کے تقاضے کے عنوان سے علمی سیمینار
  • پاکستان کیISF میں شمولیت کو پاکستانی قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کے وفد کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات، جعفریہ الائنس کی صدارت پر مبارکباد
  • علماء کرام معاشرے میں اعتدال کو فروغ دیں، علامہ راغب نعیمی
  • علامہ قاضی نادر حسین علوی دوبارہ مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر منتخب 
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی علامہ شہنشاہ نقوی کو سربراہ جعفریہ الائنس منتخب ہونے پر مبارکباد
  • مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، علامہ ساجد نقوی
  • نگر کے علماء و عمائدین کے وفد کا مرکزی انجمن امامیہ آفس گلگت کا دورہ
  • رکن کونسل شیخ احمد نوری مجلس علماء مکتب اہلبیت گلگت بلتستان کے صدر منتخب