پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی و سیاسی امور پر اہم مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسلام آباد: ملک میں موجودہ سیاسی ماحول میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں ملکی سیاست، خطے کی صورتحال اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں امن و امان کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات کے پیشِ نظر ایک قومی جرگہ بلانے کی تجویز پیش کی، جس پر مولانا فضل الرحمان نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے تجویز کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ حالات میں باہمی اتفاق اور سیاسی مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی وفد نے اس موقع پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان سے فعال کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔ اس حوالے سے دونوں جماعتوں میں محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر اتفاق کیا گیا، جو سیاسی میدان میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر بھی مشاورت ہوئی اور پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے انتخابی تعاون کی درخواست کی۔
پی ٹی آئی کے وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور شہرام ترکئی شامل تھے، جب کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا صلاح الدین ایوبی، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مولانا اسجد محمود نے شرکت کی۔
ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی وفد
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ