کراچی: نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں رینجرز نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کر کے نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران مزدا ٹرک سے 750 اسمارٹ فونز اور 61 ٹیبلیٹس برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں
رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اسمگل شدہ موبائل فونز خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان سے لیکر آرہے تھے۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ موبائل فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث متعدد افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر ایس آئی یو پولیس کی کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی رات ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس پر چھاپہ بھتہ خوری اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 12 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ گولیوں کے میگزین بھی برآمد کیے گئے۔
ایس آئی یو کے مطابق یہ کارروائی جمشید کوارٹرز میں بھتہ خوری اور فائرنگ کے مقدمات میں گرفتار ملزم ریحان کی نشاندہی پر کی گئی۔ چھاپے کے دوران جواد قادری عرف خواجہ، شاہزیب ملا سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب سنی تحریک کے ترجمان نے بتایا کہ ثروت اعجاز قادری کو بھی کچھ وقت کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان مذہبی جماعت کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث تھے، اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔