سٹی42: سنی تحری ککے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری کے گھر پر چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث دو گروہوں کے سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سنی تحریک کے سرکردہ کارکن الزام لگا رہے ہیں کہ پولیس نے ثروت اعجاز قادری وک بھی گرفتار کیا ہے لیکن پولیس کہہ رہی ہے کہ ثروت اعجاز قادری کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ثروت اعجاز قادری حراست میں نہیں ہیں البتہ ان کے گھر سے ہسٹری شیٹر بھتہ خور پکڑے گئے ہیں۔۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ کراچی مین ناظم آباد کے علاقہ میں ثروت اعجاز قادری کے گھر سے بارہ سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کی تلاش کے لئے قادری ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا۔

قادری ہاؤس کو گھرے میں لینے کے بعد کسی کو  باہر نہیں جانے دیا گیا۔ یہاں بہت سے لوگ موجود تھے، ان میں سے مطلوب افراد اور مشکوک افراد کو گرفتار کر کے پولیس ساتھ لے گئی جن کی تعداد بارہ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند

پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت اس کا ٹارگٹ نہیں، صرف گرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا تعلق اسی مذہبی جماعت سے ہے۔

پولیس کے ایک سینئیر اہلکار نے بتایا کہ صرف ان لوگوں کو حراست میں لیا گیا جو مشکوک تھے یا پولیس کو مطلوب تھے۔ ثروت اعجاز قادری ان گرفتار لوگوں میں شامل نہیں ہیں۔

ناظم آباد میں سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس کا کہنا ہے کہ کئی ایس ایم جی اور دیگر چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اگر ان ہتھیاروں کے لائسنس پیش نہیں کئےگئےتو انہین غیر قانونی ہتھیار تصور کر کے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گاْ

مشہور مصنفہ گھر میں انتقال کرگئیں

کراچی پولیس کے ایک سینئیر اہلکار نے نیوز چینل  کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ گرفتار کئے جئے افراد میں سے تین سے چار تک لوگ بھتہ خوری کے انتہائی سنگین الزامات میں درج مقدمات مین مطلوب ہیں۔ ان میں شوٹر بھی شامل ہین جو بھتہ دینے سے انکار کرنے والوں کو نشانہ بناتے تھے۔  انہی لوگوں کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد ثروت اعجاز قادری کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ  گزشتہ روز ریھان  نامی بھتہ خور جمشید کوارٹرز میں پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں زخمی ہو کر گرفتار ہوا تھا۔

ایم4موٹروے پرخوفناک حادثہ،بس ہوسٹس جاں بحق،14 مسافرزخمی

ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان نے بتایا کہ اس زخمی بھتہ خور کے ساتھ فتیش کے دوران ملزم ریحان نے اس نے نیو ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ اس نے انکشافات کئے کہ  اس کا اپنا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے تھا، ثمر کاٹھیا واڑی اور واسع اللہ لاکھو گروپ مل کر کام کر رہے تھے۔ ان کا تعلق ثروت اعجاز قادری سے تھا۔ آج قادری ہاؤس میں کچھ مطلوب لوگوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے سی آئی اے کے ساتھ مل کر مشترکہ چھاپہ مارا، اس چھاپے میں 12 سے زیادہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

مشہور گلوکار بھی پنجاب میں ٹریفک رولز وائلیشن، جرمانوں اور سزاؤں کے موضوع پر بحث میں کود پڑے

جواد قادری عرف خواجہ  اور شاہزیب ملاں  کا کریمینل ریکارڈ موجود ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ثمر کاٹھیاواڑی اور واسع اللہ لاکھو دونوں پاکستان سے باہر ہین اور باہر بیٹھ کر بھتہ خوری کے گروہ چلا رہے ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ثروت اعجاز قادری کے گھر نے بتایا کہ بھتہ خوری کو گرفتار میں ملوث

پڑھیں:

کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار

—فائل فوٹو

پولیس حکام نے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون 4 دسمبر سے لاپتہ تھیں، اُن کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس نے ذاتی رنجش پر خاتون کو قتل کر کے لاش بوری میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش گلشنِ بہار کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری کے الزام میں کئی افراد زیرِ حراست
  • کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
  • کراچی میں مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
  • لاہور: نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار
  • راولپنڈی: نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، ثروت اعجاز قادری
  • کراچی، ایس آئی یو کی دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار