گلگت میں قتل کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ایس ایس پی گلگت نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد آباد دنیور سے ایک نامعلوم نعش کی اطلاع ملی جس کی شناخت بعد ازاں تھور کے رہائشی عبد الحفیظ کے طور پر ہوئی۔ کیس کی نوعیت نہایت نازک تھی اور اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں قتل کے ایک کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے ایک حساس اور پیچیدہ قتل کیس کو بروقت حل کر کے نہ صرف اصل ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ اس کیس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی گلگت نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد آباد دنیور سے ایک نامعلوم نعش کی اطلاع ملی جس کی شناخت بعد ازاں تھور کے رہائشی عبد الحفیظ کے طور پر ہوئی۔ کیس کی نوعیت نہایت نازک تھی اور اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش بھی کی گئی۔ تاہم ایس ایچ او امتیاز حسین نے بہترین حکمتِ عملی، تجربے اور باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں مرکزی کردار مقتول کی بیوی اور اس کا آشنا جگلوٹ کا رہائشی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کو محمد آباد میں پھینک کر ثبوت مٹانے اور رخ موڑنے کی کوشش کی تھی، مگر دنیور پولیس نے نہ صرف اصل حقیقت تک رسائی حاصل کی بلکہ چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لا کھڑا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مذہبی رنگ دینے کی کوشش کیس کو
پڑھیں:
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
پنجاب کے دارالحکومت میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں پانچ افراد نے 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ایک کی تلاش جاری ہے، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکیوں کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی پیشرفت ہوگی۔