سہیل آفریدی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف متحرک
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
غذائی اجناس کی خود کفالت کیلئے جامع پلان تیار ،محکمہ خوراک کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے محکمہ خوراک کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے عوامی سہولت کے لیے فیلڈ وزٹس بڑھانے اور غذائی اجناس کی خود کفالت کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ خوراک کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی نے گندم کی سٹوریج کیپسٹی بڑھانے کے لیٔے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسٹوریج کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بیسٹ پریکٹیسز کا موثر استعمال کیا جائے۔ اجلاس کو گندم کی طلب و رسد بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے کی سالانہ گندم کی طلب 53 لاکھ میٹرک ٹن ہے، 14 لاکھ میٹرک ٹن مقامی پیداوار ہے جبکہ باقی ماندہ 38 لاکھ میٹرک ٹن دیگر صوبوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ فوڈ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گذشتہ چھ ماہ میں فوڈ سے منسلک کاروباروں کے 186,312 انسپیکشنز کیے گئے۔ انسپکشنز کے دوران 8,802 دکانوں کو چالان کیا گیا جبکہ 3 کروڑ 10لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد ہوے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی بارے بتایا گیا کہ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جنوری تا دسمبر 86,817 انسپیکشنز کے دوران 403,191 کلوگرام؍لیٹر مضر صحت اشیاء تلف کی گئیں۔ اسی عرصے میں 8 کروڑ چالیس لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ موبائل لیبز کے ذریعے جنوری تا دسمبر 14213 فوڈ سیمپل ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 10139 نمونے پاس جبکہ 4074 نمونے فیل قرار پائے۔ اسی عرصے کے دوران سنٹرل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے 2812 فوڈ سیمپل ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2074 پاس جبکہ 738 فیل قرار پائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف دائر مختلف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، جبکہ عمران خان رہائی فورس کے خلاف دائر درخواست اور خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے خلاف اپیل پر 29 جولائی کو سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری، کیا مقدمات کے باعث ان کی کرسی خطرے میں ہے؟
عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، آئینی عدالت اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات کی واپسی کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناع بھی جاری کرچکی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے پشاورمیں ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کے خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست میں ریڈیو پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ خیبرپختونخوا سے کسی دوسرے صوبے منتقل کیا جائے، جس کی استدعا بھی عدالت کے سامنے زیر غور آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس حکم امتناع خیبر پختونخوا رہائی فورس ریڈیو پاکستان سہیل آفریدی عمران خان وزیر اعلی وفاقی آئینی عدالت