عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
پشاور: (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے، واجبات کے حوالے سے سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی۔
سہیل افریدی نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی و قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ نے این ایچ پی اور این ایف سی بقایاجات پر محکمہ خزانہ کو ہر ہفتے وفاق کو خط ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، سات سال میں صرف 168 ارب دیے گئے، 532 ارب اب بھی بقایا ہیں، تمام محکمے اپنے بقایاجات کے حوالے سے وفاق کو ہفتہ وار خط ارسال کریں تاکہ ساری چیزیں ریکارڈ پر ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر... ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان اور جا رہا
پڑھیں:
بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں پر پابندی نہیں ہے، رانا ثنااللہ
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی ملاقاتوں پر پابندی نہیں ہے، ان کی ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق ہورہی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے پورے خلوص سے کوشش کی تھی کہ اپوزیشن کے مسائل مذاکرات سے حل کیے جائیں، ہم نے یہ کوشش اس وقت بھی کی تھی جب ہم اپوزیشن میں تھے اور عمران خان وزیراعظم تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پی ٹی آئی بات چیت کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی تیار ہے، رانا ثنا اللہ کی بڑی پیشکش
رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ہمارے خلاف مقدمے بنائے جا رہے تھے تو آج کے وزیراعظم شہباز شریف نے اس وقت اسمبلی فلور پر کہا تھا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ہمارے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے، آر ٹی ایس بٹھایا گیا ہے لیکن اب چونکہ آپ وزیراعظم ہیں تو ہم آپ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں تاکہ ہم ملک کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پیشکش کے جواب میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے تو آپ کو نہیں چھوڑنا، آپ مذاکرات کی بات کرتے ہیں میں نے تو آپ کو جیلوں میں ڈالنا ہے، پھر وہی کچھ پورے چار سال ہوتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے پورے خلوص سے کوشش کی، میں اور اسپیکر قومی اسمبلی اس کوشش میں شامل تھے، خواجہ سعد رفیق بھی ہمارا ساتھ دینے والوں میں سے تھے، ہم نے وزیراعظم سے بھی بات کی، وزیراعظم نے سب اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر اپوزیشن سے بات کی، پی ٹی آئی کے سینیئر لوگ بھی یہی چاہتے تھے کہ حکومت کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں میں نہ سیاسی گفتگو ہو اور نہ ہی باہر آکر پریس کانفرنس ہو، رانا ثنا اللہ
رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی بات کا جواب اس وقت کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انتہائی قابل اعتراض الفاظ میں دیا، وزیراعظم نے پھر کہا کہ میں آپ کے پاس نہیں آتا، آپ اسپیکر کے دفتر جائیں، جب آپ مجھے وہاں بلائیں گے میں آجاؤں گا، پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم بات نہیں کر سکتے، پہلے عمران خان سے ملاقات کروائیں ہم ان سے پوچھ کر جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیل سے جو گفتگو آتی رہی ہے اور ان کے جو ٹوئٹس آتے رہے ہیں اور جو جیل کے باہر گفتگو ہوتی رہی ہے، اس سے پہلے سے موجود ڈیڈلاک مزید واضح ہوگیا ہے جس کو یہ بھی تسلیم کر رہے ہیں اور ہم بھی تسلیم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں جو سہولتیں شروع سے حاصل تھیں، آج بھی حاصل ہیں، اس کے مطابق ان کو کھانا، ان کے مشقتی، کتابیں، اخبار ان کو ملتی ہیں، وہ اسی طرح ورزش بھی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر مشعال یوسفزئی نے سینیٹ میں کہا کہ ہمیں بھی دکھایا جائے کیا واقعی عمران خان کو یہ سہولیات مل رہی ہیں، تو اس طرح تو نہیں ہو سکتا، کوئی بندہ جیل میں بیٹھا ہو، سزا یافتہ ہو یا انڈر ٹرائل ہو، وہ جیل میں بیٹھ کے یہ کوشش کرے کہ ملک میں ہنگامہ آرائی ہو، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو، انارکی پیدا ہو، جیل میں بیٹھ کر پاک فوج کے خلاف ایسا پروپیگنڈا کر رہا ہو جو ہمارا دشمن کر رہا ہو یا اس کے پروپیگنڈے کی تائید کر رہا ہو تو کیا قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ریاست یا حکومت اس پر ملاقاتوں پر پابندی لگائے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی ممبران کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ان کی ملاقاتیں نہیں روکی گئی، عظمیٰ خان نے جو گفتگو کی چلو وہ تو ہوگئی، آپ نے جو ملاقات کرنے سے پہلے جیل سپرنڈنٹ سے وعدہ کیا کہ ملاقات کے بعد جیل کے باہر کوئی گفتگو نہیں کرنی، گھر جا کے جو مرضی کریں، اس کے باوجود انہوں نے پھر جیل کے باہر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو عمران خان سے دل بھر کر ملاقاتیں کرنے کی ترکیب بتادی
پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے حوالے سے سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس حوالے سے جب حکومت فیصلہ کرے گی تو آئین و قانون کے مطابق طریقہ کار ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ افواج پاکستان سے محبت کرتے ہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی تفریق نہیں کر رہی، اس سے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، الطاف حسین ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تقریریں کرتا رہا، تاہم جب اس نے پاکستان مردہ باد کہا تو اس کی کہانی ختم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد حملوں میں جتنے لوگ شہید ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی وفد کسی شہید کے جنازے پر نہیں گیا، وہ کسی شہید کی فیملی کے گھر افسوس کے لیے بھی نہیں گیا، پچھلے دنوں پی ٹی آئی نے انڈیا کے ساتھ آواز سے آواز ملائی، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا، انڈیا کا سوشل میڈیا اور بیرون ملک پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ایک ہی راگ الاپ رہے ہیں، ان کا انڈیا کے میڈیا پر آنا اور انٹرویو دینے سے پی ٹی آئی کو بڑا نقصان ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی پی ٹی آئی رانا ثنا عمران خان ملاقاتیں