سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹرعقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹرعقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرِمملکت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی خدمت کرنے کے بجائے جلسے کر رہے ہیں، لوگوں نے آپ کو ووٹ جلاو گھیراو، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، کوہاٹ کا جلسہ انتہائی ناکام ثابت ہوا۔وزیرِمملکت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات کررہی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صوبے میں دن رات محنت کررہی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اورجلسے کرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اورجلسے کرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں،دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں، پی ٹی آئی کو لوگوں نے ووٹ فساد کے لیے نہیں دیا۔وزیرِمملکت قانون وانصاف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا،وزیراعلی خیبرپختونخوا عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کریں،اداروں میں خوداحتسابی کا عمل جاری ہے، فیض حمید کوسزا اس کا ثبوت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ پاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ پاکستان دنیا کے پہلے 3کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، بلال بن ثاقب ڈی ایس پی عثمان حیدر ہی اپنی بیوی اور بیٹی کا قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا فیض حمید کے ساتھ 2حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے، جاوید لطیف کا دعوی نواز شریف ستر ہزار حرام ووٹ لیکر مسلط ہوئے، انکو لانے والوں کا چالان کون کریگا، حافظ نعیمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کارکردگی سے مقابلہ کریں سہیل آفریدی جلسوں دھرنوں کے بجائے بیرسٹرعقیل ملک
پڑھیں:
موٹروے ایم 4 بند
سٹی 42: موٹروے ایم 4 ملتان سے عبد الحکیم دھند کی وجہ سے بند ہے
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم دھند کی وجہ سے بند ہے ۔ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔
شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں
تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں
سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز