data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلسوں اور دھرنوں کی سیاست ترک کر کے دوسرے صوبوں سے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کریں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 برس سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس کے باوجود صوبے میں عوامی مسائل حل نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں اور انتشار کے لیے نہیں بلکہ خدمت کے لیے دیا تھا، جبکہ کوہاٹ کا جلسہ بھی بری طرح ناکام ثابت ہوا۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت عوامی خدمت کے بجائے جلسوں میں مصروف ہے، جبکہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات صوبے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے محنت کر رہی ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی ترجیح عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل جانا اور جلسے کرنا بن چکی ہے، جبکہ انہیں چاہیے کہ وہ دھرنوں کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور دیگر صوبوں سے مثبت مقابلہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں کوئی قابلِ ذکر ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو چاہیے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

وزیرِ مملکت قانون و انصاف نے کہا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے اور سابق افسر فیض حمید کو سزا ملنا اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے فساد کے لیے نہیں بلکہ خدمت کے لیے ووٹ دیا تھا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پی ٹی آئی خدمت کے کے لیے

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا وقت ختم، عارضی اقتدار میں بڑھکیں مارنے کی ضرورت نہیں، اختیار ولی

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا وقت ختم ہوچکا ہے، عارضی اقتدار ہے اور زیادہ بڑھکیں مارنے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جو خود کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کہتے ہیں، کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران جوشِ خطابت میں حد سے زیادہ جذباتی ہوگئے اور خیالی انقلاب اور عمران خان کے نام نہاد راج کے دعوے کرتے رہے۔

تم چند دنوں کے وزیراعلی ہو، اختیار ولی کی سہیل آفریدی کو وارننگ pic.twitter.com/jKwMbkHiPl

— Adil Nizami (@AdilNizami10) December 14, 2025

اپنے ویڈیو بیان میں اختیار ولی خان نے کہا کہ جس ضلع میں آج جلسہ کیا گیا، اسی جلسہ گاہ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ایک تالاب موجود ہے جہاں گدھے، گھوڑے، خچر اور انسان ایک ہی گھاٹ پر ایک ساتھ پانی پیتے ہیں، لیکن صوبائی حکومت 13 برسوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی راج اور انقلاب کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں۔ اگر واقعی عوامی حکومت ہوتی تو لوگوں کو بنیادی سہولیات اور روزگار میسر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کا احتساب کریں گے اور ہر قدم پر آپ کو روکیں گے، آپ کو ٹکر کے نہیں بلکہ ڈبل ٹکر کے لوگ ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، اختیار ولی

اختیار ولی خان نے کہا کہ جلسے کے بعد پشاور کے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے بجائے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا رخ کریں، جہاں درجن بھر بھی آئی سی یو بیڈز دستیاب نہیں جبکہ 300 سے زائد مریض باہر انتظار کر رہے ہیں۔ جنہیں بیڈ نہیں ملتا وہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان دے دیتے ہیں اور ان کی لاشیں تابوتوں میں گھروں کو روانہ کی جاتی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے اسپتالوں کی یہی حالت ہے اور پورے خیبرپختونخوا میں بمشکل 3 درجن آئی سی یو بیڈز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں جو حقیقت کے برعکس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے لیے دعا کرنی چاہیے، یہی وہ فوج ہے جس کے بعض کرداروں کے باعث عمران خان وزیر اعظم بنے اور اسی کے نتیجے میں موجودہ حکمران بھی چند دنوں کے لیے اقتدار میں آئے۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ یاد رکھا جائے کہ یہ عارضی اقتدار ہے اور زیادہ بڑھکیں مارنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا ہے اور جو بھی اس کے خلاف بات کرے گا، عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان

انہوں نے سہیل آفریدی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا وقت ختم ہو چکا ہے، پی ٹی آئی اور عمرانی حکومت اور سازشیں انجام کو پہنچ چکی ہیں، اب عوامی حکومت آئے گی اور انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اختیار ولی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

متعلقہ مضامین

  • گٹر کی بدبو دار سیاست بند کرو
  • سہیل آفریدی کا وقت ختم، عارضی اقتدار میں بڑھکیں مارنے کی ضرورت نہیں، اختیار ولی
  • کوہاٹ جلسہ فلاپ، عوام نے ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، بیرسٹرعقیل
  • صوبے میں کرپٹ عناصر کا خاتمہ کریں گے ، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹرعقیل ملک
  • کوہاٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ: عمران خان کا پیغام آ چکا، اب آزادی یا موت، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • فیض حمید اور عمران خان کا گٹھ جوڑ سامنے آچکا، بیرسٹر عقیل
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی