گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی مری کے رہنماؤں کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251030-08-19
مری ( آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی مری کے سینئر رہنماؤں راجہ حفیظ الرحمن عباسی، طالب عباسی اور ابرار عباسی نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں احاطہ نور خان میں جاری آپریشن اور مری کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جاری آپریشن کے حوالے سے جلد مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور وہ خود بھی جلد مری کا دورہ کریں گے تاکہ عوامی مسائل کا ازخود جائزہ لے سکیں۔واضح رہے کہ مری میں جاری اور متوقع آپریشن سمیت عوامی مشکلات پر پیپلز پارٹی کے کارکنان متعدد بار پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔اس سے قبل جیالے رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اور خاتون رہنما مہرین انور راجہ سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں، تاہم تاحال کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات
سٹی 42: صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات ہوئی ۔
دونوں راہنماؤں کی ملاقات ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور محترمہ فریال تالپورکے درمیان آزادکشمیر میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو بھی کی گئی ۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور محترمہ فریال تالپور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق مشیر چوہدری ریاض، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔