چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے  رجوعہ سادات کا دورہ اور سابق صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ گورنر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سردار سلیم حیدر نے کہا کہ  پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے اور تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ،جمہوریت کا راستہ بات چیت سے ہی نکلتا ہے، یہ نہیں ہوتا کہ سڑکوں پر آکر لاٹھیاں ماری جائیں، سیاسی جماعتیں اور رہنما اپنی کارکردگی سے عوام میں جگہ بناتے ہیں، گورنر راج آئین کا حصہ ضرور ہے مگر ابھی لگا نہیں۔ گورنر نے کہا کہ وہ سید حسن مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی اس غم میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور رہنما اپنی کارکردگی سے عوام میں جگہ بناتے ہیں۔ جب بھی ملک میں آمریت آئی، آمروں نے اپنی جماعتیں بنائیں مگر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور ڈکٹیٹروں کی وردیاں اتروائیں۔ انہوں نے دوٹوک موقف اپنایا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی حمایت کرتی ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کہا کہ

پڑھیں:

کسی میں جرات نہیں کہ "کے پی" میں گورنر راج لگائے، اسد قیصر

انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کے پی میں گورنر راج کی بازگشت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ کسی میں جرات نہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگائے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے، فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے۔ رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام وسائل استعمال کیے جائیں، قانون میں جتنی گنجائش ہے، ہم اتنی بات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
  • وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ
  • خطرہ
  • کسی میں جرات نہیں کہ "کے پی" میں گورنر راج لگائے، اسد قیصر
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں ہے: بلاول بھٹو
  • اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، فیلڈ مارشل
  •  عملی زندگی میں تعلیم، روزگار  اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہو گا: بلاول بھٹو
  • مرکزی مسلم لیگ کا انٹرا پارٹی الیکشن پہلا مرحلہ مکمل
  • پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، مصدق ملک