انسانی حقوق کا مکمل تحفظ کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی پہچان ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کمزور طبقات کی آواز بننا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسانیت، باہمی احترام اور رواداری ہمارے اجتماعی قومی پیغام کا بنیادی حصہ ہیں، انسانی حقوق کے فروغ اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا مکمل تحفظ کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو مساوی مواقع، آزادی اور بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرتی انصاف کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، بلکہ ایک مضبوط، منصفانہ اور متوازن معاشرے کی تشکیل کا انحصار انسانی وقار اور حقوق کے عملی تحفظ پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے گیٹ پر "امید کی گھنٹی" اسی مقصد کے تحت نصب کی گئی ہے تاکہ وہ لوگ جو طویل عرصے سے نظر انداز رہے، ان کی آواز سنی جائے اور ان کے مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جائے۔
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن عدم برداشت، ناانصافی اور ہر قسم کے امتیازی رویوں کے خاتمے کے عزم کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی وقار کے تحفظ کے لیے تمام اداروں کو اپنا مؤثر اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ معاشرے کے کمزور، محروم اور پسماندہ طبقات کو حقیقی معنوں میں انصاف مل سکے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زور دیا کہ کمزور طبقات کی آواز بننا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسانیت، باہمی احترام اور رواداری ہمارے اجتماعی قومی پیغام کا بنیادی حصہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی حقوق کے فروغ اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انسانی حقوق کے گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے اور ان
پڑھیں:
آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، حافظ نعیم
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے۔ اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے فلسطین، کشمیر اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی روکیں۔