دنیا امن و استحکام کیلئے انسانی حقوق کا احترام کرے، ڈاکٹر طاہر القادری
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
تحریک منہاج القرآن کے بانی سرپرست کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جنگوں، انتہاپسندی، ظلم، ناانصافی اور ریاستی جبر نے کروڑوں انسانوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، انسانی حقوق کا دن ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ انسانیت کا احترام محض نعرہ نہیں بلکہ عالمی، اجتماعی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ’’انسانی حقوق کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا امن و استحکام کیلئے انسانی حقوق کا احترام کرے، دین اسلام انسانی جان کی حرمت اور تقدس کو وہ بلند مقام دیتا ہے جس کی مثال کسی اور تہذیب یا مذہب میں نہیں ملتی، اسلام نےایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے برابر قرار دیا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انسانی حقوق کا تصور جدید دور کی پیداوار نہیں بلکہ قرآن و سنت میں اس کی بنیادیں صدیوں پہلے رکھ دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام کی تعلیمات واضح کرتی ہیں کہ انسانی حقوق کا احترام، جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میثاق مدینہ کے آرٹیکلز کا غالب حصہ انسان اور انسانی حقوق کے تحفظ اور وقار کے بارے میں ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگوں، انتہاپسندی، ظلم، ناانصافی اور ریاستی جبر نے کروڑوں انسانوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، انسانی حقوق کا دن ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ انسانیت کا احترام محض نعرہ نہیں بلکہ عالمی، اجتماعی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق محض ایک بین الاقوامی اصول نہیں، بلکہ یہ انسانیت کی وہ مشترکہ زبان ہے جو دنیا کو امن، انصاف اور مساوات کی طرف لے جاتی ہے، پیغمبر اسلام نے ایک انسان کی حرمت اور وقار کو اللہ کے مقدس گھر کعبۃ اللہ کی حرمت سے زیادہ محترم قرار دے کر انسانی حقوق کی ضرورت و اہمیت اور ناگزیریت کو روایتی بحث و تمحیص سے بالا تر بنا دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انسانی حقوق کا کا احترام کہ انسانی نے کہا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔