گوگل کے چیف ایگزیکٹو کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان اس بات پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں کہ آیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) دنیا بھر میں لوگوں کی ملازمتوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے یا نہیں۔
اسی موضوع پر گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے بھی اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق اے آئی ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے اثرات سے کوئی بھی ملازمت محفوظ نہیں، حتیٰ کہ ان کی اپنی نوکری بھی اس سے متاثر ہوسکتی ہے۔ اس لیے لوگوں کو حالات کے مطابق خود کو تیار رکھنا ہوگا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سندر پچائی نے کہا کہ “اے آئی انسانی تاریخ کی سب سے اہم ٹیکنالوجیوں میں سے ایک ہے، جس میں بے شمار فائدے چھپے ہیں۔ ہمیں سماجی بے چینی کے باوجود اس ٹیکنالوجی پر کام جاری رکھنا ہوگا۔”
گوگل خود بھی اے آئی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تحقیق و ترقی کر رہا ہے۔ اکتوبر 2025 میں کمپنی نے اپنا نیا ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرایا، جسے عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔
سندر پچائی نے اعتراف کیا کہ جہاں اے آئی کئی نئے مواقع پیدا کرے گی، وہیں کچھ نوکریاں متروک بھی ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “اس ٹیکنالوجی کے ارتقاء سے نئی مہارتوں اور ملازمتوں کی ضرورت پیدا ہوگی، جبکہ کچھ شعبے ختم بھی ہوسکتے ہیں۔ اس لیے بطور معاشرہ ہمیں اس پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔”
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے آئی
پڑھیں:
حیدرآباد: مقامی اسکول میں کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بچے ٹیبلو پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">