کائنات کے راز کھولنے والا انقلابی آلہ ’فروسٹی‘ تیار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
محققین نے ایک نیا اپٹکس آلہ ’فرنٹ سرفیس ٹائپ ایریڈر‘ (فروسٹی) تیار کیا ہے جو لیگو جیسے کشش ثقل ڈیٹیکٹر میں انقلاب لا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ
لیگو وہ دوربین ہے جو کالے سوراخ کے ٹکرانے اور دیگر کائناتی حرکات سے پیدا ہونے والی کشش ثقل کی لہروں کو ناپتی ہے۔
فروسٹی کے ذریعے لیگو کے بڑے شیشوں کی سطح کو انتہائی طاقتور لیزر کی مدد سے بہتر بنایا جائے گا جس سے پیمائش کی درستگی میں زبردست اضافہ ہوگا۔
مذکورہ تحقیق کی قیادت کرنے والے جوناتھن رچرڈسن کہتے ہیں کہ یہ آلہ شیشوں کی شکل کو اتنی درستگی سے بدل سکتا ہے کہ کشش ثقل کی لہروں کی پیمائش میں کوئی خلل نہ آئے۔
مزید پڑھیے: زمین جیسے سیارے کی تلاش ایک دلچسپ جدوجہد، سائنسدان پرامید
فروسٹی کی مدد سے سائنسدان لاکھوں کالے سوراخ اور نیوٹران اسٹارز کے ٹکراؤ دریافت کر سکیں گے اور کائنات کے نئے اسرار جاننے میں کامیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں: کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟
یہ آلہ مستقبل میں LIGO A# اپگریڈ اور اگلی نسل کے مشاہداتی آلات کاسمک ایکسپلورر کا حصہ بنے گا جو کائنات کو پہلے سے زیادہ قریب سے دیکھنے میں مدد کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فروسٹی کائنات کے راز کھولنے والا انقلابی آلہ کاسمک ایکسپلورر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فروسٹی کاسمک ایکسپلورر
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔