ایف بی آر نے ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملز کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی نگرانی کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسپننگ ملز کے مالکان کو سیلز ٹیکس انوائسز بھیجی جا چکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرے نصب کرنے کا ٹھیکہ دو کمپنیوں کو دیا گیا ہے اور کمپنیاں دو کیمرے نصب کرنے کے 35 لاکھ روپے لیں گی۔ اس کے علاوہ سافٹ ویئر کے لیے سالانہ 20 لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے، جبکہ مارکیٹ میں کیمرے اور سافٹ ویئر آدھی قیمت پر دستیاب ہیں۔
اپٹما ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ معاملہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے لے جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ اتنی بھاری قیمت برداشت کرنا ممکن نہیں، بصورت دیگر ملیں بند ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی بجلی، گیس، ٹیرف اور ٹیکسوں کے بوجھ کی وجہ سے آدھا بند پڑا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔