اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا معاملہ پراسیس میں ہے اور کسی بھی وقت آسکتا ہے اور وزیراعظم ملک میں نہیں تھے اس لیے اب تک نوٹفیکیشن نہیں آیا۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم ملک میں نہیں تھے اس وجہ سے چیف آف ڈیفنس فورسز نوٹیفکیشن نہیں ہوا، چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کیا گیا ہے وہ چائے جلد ٹھنڈی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پراسیس میں ہے، کسی بھی وقت آسکتا ہے، آرٹیکل 243 میں کوئی ابہام ہے نہ آرمی، نیوی یا ائیر فورس کے قوانین میں بھی کوئی ابہام نہیں ہے، قانون میں واضح کردیا گیا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں جو ترامیم تھیں اس کے بعد معیاد عہدہ تین سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی تھی، اس کے ساتھ یہ گنجائش رکھی گئی تھی کہ دوبارہ تعیناتی کے ساتھ ایکسٹنشن بھی یکدم یا ایک ایک سال کی دی جاسکتی ہے۔

نیشنل پریس کلب میں انٹرنیٹ کا منفی پھیلاؤ روکنے میں میڈیا کے کردار پر خصوصی سیمینار

وزیر قانون نے کہا کہ اب انہوں نے بیک وقت چیف آف ڈیفنس فورسز بھی تعینات ہونا ہے، کل بھی کچھ ہدایات وزارت دفاع سے شیئر ہوئی ہیں اور اس پر کام جاری ہے، اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن ہو جائے گا، اس حوالے سے قیاس آرائیاں بند ہونی چاہیے  اور اس حوالے سے کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئی سکیم آف لا میں کنکرنٹلی کا لفظ استعمال ہوا ہے کہ ساتھ ساتھ یہ الگ نہیں ہوگا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ آرمی چیف کا ایک ہی نوٹیفکیشن ہوگا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چیف آف ڈیفنس فورسز

پڑھیں:

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے اور یہ تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن پراسیس میں ہے کسی بھی وقت آسکتا ہے، وفاقی وزرا
  • وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی
  • وفاقی حکومت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر کی افواہوں کو مسترد کردیا
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن ہوجائیگا ‘یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں‘وفاقی وزیر قانون
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن اور ہر چیز بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی کے ہو رہی ہے، وفاقی وزیر
  • سی ڈی ایف کے بارے میں صرف سوشل میڈیا پر مسئلہ بنا ہوا ہے، عطا تارڑ
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا اہم ادارہ قائم ہونے جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہوگا، ایک نیا ادارہ بننے جا رہا ہے، رانا ثنااللہ