اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے اور یہ تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے، سرکاری ذرائع نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور فرضی قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ جعلی نوٹیفکیشن خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کا کوئی قانونی یا سرکاری پس منظر نہیں ہے،  پاکستان کے وزارت دفاع اور پاک فوج کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس وقت فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو اس عہدے کے لیے کوئی سرکاری اعلان یا تقرری نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں سرخ پس منظر اور سفید اردو متن استعمال کیا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، ایسے جعلی نوٹیفکیشنز عموماً عوام میں افرا تفری اور غیر ضروری قیاس آرائیوں کو فروغ دینے کے لیے پھیلائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اس وقت پاکستان آرمی کے چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کے تقرر یا کسی نئے عہدے کے حوالے سے کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • چیزیں بہتری کی طرف گامزن، پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائےگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر
  • وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت 5 سال، دوبارہ تعیناتی بھی ہو سکتی ہے، رانا ثنااللہ
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیرپاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
  • وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی
  • وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی
  • سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری