عائزہ خان کاسمیٹک سرجری کے بعد ’مائیکل جیکسن‘ قرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے خوبصورتی میں اضافے کیلیے کاسمیٹک سرجری کروائی جس پر انہیں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔
عائزہ خان آجکل اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ یورپ میں سیر و تفریح کی غرض سے موجود ہیں۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے نوٹس کیا کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔
مداحوں نے خصوصاً بالوں کا انداز اور چہرے پر دیگر تبدیلیاں دیکھ کر سوالات کیے اور اندازا لگایا کہ اداکارہ نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔
اس حوالے سے عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو تجسس میں رکھا ہوا ہے اور کوئی جواب نہیں دیا۔
تصاویر وائرل ہوئیں تو ایک صارف نے لکھا کہ عائزہ خان تو اب مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں۔
ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ’آپ پہلے ہی خوبصورت ہیں تو پھر کیوں کاسمیٹک سرجری کروائی؟ ایک اور صارف نے نوٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی ناکھ کو کیا ہوگیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یاد نہیں آپ کیسی تھیں مگر کچھ تبدیلی ضرور ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کاسمیٹک سرجری کروائی
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے پر ویڈیو وائرل
معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے نہ صرف تنقیدی تبصرے سامنے آئے بلکہ کچھ افراد نے دلچسپ ردعمل کا اظہار بھی کیا۔ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہونے پر کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ کا لہجہ پنجابی سے زیادہ ہریانوی لگ رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک نوجوان کے ساتھ لاہوری پنجابی لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں موجود لڑکا اداکارہ سے کہتا ہے کہ وہ بڑگڑ بنا رہے ہیں جس پر ہانیہ عامر بھی ان کی نقل اتارتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ ان سے کہو اگر وہ بڑگڑ بنا چکے ہیں تو دے دیں ۔