ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی کامیابی، بلال بن ثاقب 2 بڑے عالمی ڈیجیٹل ایونٹس میں نمائندگی کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب—فائل فوٹو
ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے، وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب 2 بڑے عالمی ڈیجیٹل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب 4 دسمبر کو دبئی اور 9 دسمبر کو ابوظبی میں عالمی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔
بلال ثاقب نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کا مستقبل بنا رہے ہيں، ڈیجیٹل کی دنیا میں خاص طور پر کرپٹو کو لے کر ہم اپنے ہمسائے ملک کی نسبت زيادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہيں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایونٹس میں ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی ماہرین شریک ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی فورم پر نمائندگی ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کے نمایاں کردار کی عکاس ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب میں پاکستان
پڑھیں:
روم :وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین179 ویںایف اے او کونسل سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-28