پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کی ریزرو پرائس جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سپر لیگ کے آنے والے ایڈیشن کے لیے نئی فرنچائزز کی شمولیت کے حوالے سے سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں ملک اور بیرونِ ملک متعدد سرمایہ کار گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نئی فرنچائز کی ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد مقرر کیے جانے کی توقع ہے، جو پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی تجارتی قدر اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مقبولیت کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
ابتدائی ٹینڈرز جاری ہونے کے بعد مختلف کاروباری حلقوں نے اپنی بڈنگ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں league administration کو بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے اندر سے جو کمپنیاں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں، ان میں دو بڑے شعبے رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی نمایاں ہیں، جو گزشتہ کئی برسوں سے ملکی کرکٹ کی سرپرستی بھی کرتی چلی آ رہی ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ کئی اور معروف کاروباری گروپس نے بھی فرنچائز خریدنے کے ارادے سے رابطے کیے ہیں۔
اسی طرح بین الاقوامی سطح پر بھی صورتحال خاصی دلچسپ ہے، کیونکہ امریکا سے تعلق رکھنے والی 2 کاروباری شخصیات نئی ٹیم خریدنے کی خواہش مند ہیں جب کہ برطانیہ اور ایک دیگر یورپی ملک سے بھی سرمایہ کار بڈنگ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیش رفت پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی عالمی پذیرائی کی تازہ ترین مثال قرار دی جا رہی ہے۔
پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ صرف وہ بولی دہندگان جو اس مرحلے میں کامیاب ہوں گے، اگلے راؤنڈ میں حصہ لے سکیں گے، جس کے بعد حتمی فیصلے جنوری میں کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اگر مقابلہ سخت ہوا تو ریزرو پرائس کے مقابلے میں بڈز اس سے کہیں زیادہ بڑھ سکتی ہیں، جیسا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار