بھارتی ٹیم نے ایک اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم ایک روزہ فارمیٹ میں مسلسل 20 ٹاس ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
ٹاس ہارنے کے اس سلسلے کا آغاز 2023 ورلڈ کپ فائنل میں اس وقت کے بھارتی کپتان روہت شرما سے شروع ہوا اور گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قائم مقام کپتان کے ایل راہول بھی اس کی ایک کڑی بن گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رائے پور میں جہاں ٹاس کے معاملے میں کے ایل راہول کو بدقسمت سلسلے کی کڑی بننا پڑا وہیں 358 رنز کے ہدف کا دفاع نہ کرپانے کی صورت میں ریکارڈ شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
شماریاتی اعتبار سے ایسا ہونے کے امکانات 10 لاکھ میں ایک سے بھی کم ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ویڈیو گریب۔کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کو گن سلیوٹ پیش کیا۔ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے پرچم تھامے بچوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی کرغزستان کے صدر کے استقبال کیلئے موجود تھے۔