مریم نواز کی اسپیشل بچوں کے اسکول میں آمد، خوشیوں بھرا لمحہ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں مریم نواز بچوں سے گفتگو کرتے اور ان کے ساتھ تصاویر بناتے دکھائی دے رہی ہیں۔
اس موقع پر ایک بچے نے دور کھڑی ثانیہ عاشق کو بھی بلایا اور دونوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں، جس سے مرکز کے عملے اور حکومتی شخصیات بھی خوش دکھائی دیں۔
مریم نواز نے دورے کے دوران اسکول میل پروگرام کا آغاز بھی کیا، جس کے تحت پنجاب کے 303 اسکولوں کے 45 ہزار بچوں کو دودھ اور بسکٹ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ضلع میں ایک سینٹر آف ایکسیلنس فار اسپیشل ایجوکیشن قائم کیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ انہیں خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اور تھراپی رومز، اسمارٹ کلاس رومز اور بریل سیکھنے کی سہولیات دیکھنا یادگار تجربہ تھا۔ انہوں نے اپنی بہن کے اسپیشل بچے کا بھی ذکر کرتے ہوئے والدین کی ہمت کو سراہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز کے ساتھ بچوں کے
پڑھیں:
پنجاب میں بے سہارا بیواؤں کے حقوق کی حفاظت، مریم نواز کی سخت ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں ناجائز قبضوں، خاص طور پر بے سہارا بیواؤں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں پنجاب بھر سے ناجائز قبضوں کے خلاف 2,919 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 499 کیسز ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن (DRC) کمیٹیوں نے حل کر دیے ہیں۔ مریم نواز نے باقی تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور عوام کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ DRC اجلاس منعقد کرنے اور کیسز کی پیش رفت کی رپورٹ براہِ راست وزیراعلیٰ آفس بھیجنے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے خود روزانہ کی بنیاد پر اس عمل کی نگرانی کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے ORDINANCE 2025 کے مکمل نفاذ کی منظوری بھی دی اور ہدایت کی کہ پنجاب بھر کی مساجد میں عوام تک حکومتی اقدامات کی معلومات پہنچائی جائیں۔ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں قبضے سے متعلق درخواستیں وصول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
مریم نواز نے گجرات، لیہ، حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں قبضہ کیسز میں تاخیر پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ اب کسی بھی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز قبضے کے کیسز کے فوری حل سے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے گا، اور وہ خود اس نظام کی نگرانی کریں گی۔