data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی ریاست الاسکا میں 6 شدت کا زلزلہ آیا، جس  سے متعدد علاقے لرز اٹھے اور زلزلے کی شدت کے باعث عوام خوفزدہ ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اینکریج کے علاقے میں لوگ اپنے روزمرہ معمولات میں مصروف تھے کہ زمین اچانک لرزنے لگی اور چند ہی لمحوں میں پورے علاقے میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں، دفاتر اور بازاروں سے باہر نکل آئے جبکہ کئی مقامات پر شہریوں نے گاڑیاں روک دیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.

0 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے سسٹینا کے علاقے میں تقریباً 69 کلومیٹر گہرائی میں پیش آئے جب کہ اس کا مرکز اینکریج سے محض 12 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مغرب کی سمت بتایا گیا ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 11 منٹ پر محسوس کیا گیا جو کاروباری اور دفتری اوقات کا اختتامی وقت ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ رش کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس زیادہ پھیل گیا۔

زلزلے کے فوراً بعد ریاستی ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہنگامی بنیادوں پر انفرا اسٹرکچر کا جائزہ لیا اور  اہم ہائی ویز، ہوائی اڈوں، پلوں اور زیر زمین گزرگاہوں میں کسی قسم کی ممکنہ دراڑ پڑنے یا نقصان  کو جاننے کے لیے ٹیمیں روانہ کردیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کسی بڑے مالی نقصان یا جانی خطرے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، تاہم احتیاطی اقدامات کے تحت تمام تنصیبات کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ رسک کو بروقت روکا جا سکے۔

اسی دوران امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی ہنگامی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ مرکز کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ زلزلے کی نوعیت ایسی نہیں تھی جس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں کو کسی بڑی سمندری لہر کا سامنا کرنا پڑے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

منچلوں کی رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد:

شہر اقتدار میں وفاقی پولیس نے منچلوں کی رنگین محفل پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایف الیون کے معروف پلازہ میں جاری خفیہ ڈانس پارٹی پر بڑا چھاپہ مارا۔

تھانہ شالیمار کی ٹیم نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے تین فلیٹس کو ایک ہی وقت میں گھیرے میں لے لیا جہاں تیز موسیقی اور ہنگامہ خیزی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 34 مرد اور 15 خواتین کو حراست میں لیا گیا، جنہیں بعد ازاں تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا۔

محفل میں موجود افراد کے پاس سے متعدد موبائل فون، مشکوک مواد اور دیگر اشیاء بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

چھاپے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی شہرِ اقتدار کے بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو چھڑوانے کے لیے سفارشوں اور فون کالوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

متعدد معززین، نامور شخصیات اور مختلف شرفاء اپنے من پسند افراد کو چھڑوانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • الاسکا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، اینکریج چند سیکنڈ میں لرز اُٹھا
  • الاسکا میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، اینکریج شہر چند سیکنڈ میں لرز اُٹھا
  • انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی
  • منچلوں کی رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی
  • بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے
  • حیدرآبادشہر کے بیشتر علاقے بس ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم
  • فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے؛ ریکٹر اسکیل پر شدت5.92ریکارڈ
  • بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا
  • فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 5.92 شدت کا زلزلہ