پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ اور غلط ترجیحات ترک کرکے ریاست اور عوام کا مفاد مقدم رکھے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے پاکستان دشمن میڈیا پر عمران خان سے متعلق گھٹیا مہم چلوائی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان سب کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے خلاف ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے اور ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 28, 2025عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہوتے ہوئے، بجائے اس کے کہ صوبائی حکومت اپنی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف پر رکھتی، جماعت کی قیادت دن رات اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد سیاست گھماتی رہی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہی نہیں، مبینہ طور پہ تحریکِ انصاف کی ایک خاتون سیاستدان نے انتہائی منفی حکمتِ عملی کے تحت افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر خان صاحب کے حوالے سے ایک گھٹیا مہم چلوائی جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بد نامی کرنے کی کوشس کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے، کیونکہ اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات ترک کر کے اب ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
عظیم لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ہے‘حلیم عادل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی 843 دن سے جاری غیر قانونی اور غیر آئینی قید انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مقبول ترین اور عظیم لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ہے، جبکہ ان سے ملاقاتوں کو روکنا آئین، قانون اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بشریٰ بی بی سمیت ناحق قید کیے گئے سیاسی رہنماؤں کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں بھیجنا عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور سیاسی انجینئرنگ کو آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی ہے۔ ان کے مطابق حکومت عدالتی احکامات پامال کرکے نہ صرف اداروں کی ساکھ مجروح کر رہی ہے بلکہ انصاف کے پورے نظام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔