عمران کے دورکی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-01-19
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورکی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، ہماری ترجیحات اس وقت ملک سنبھالنا ہے۔رانا ثنا اللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اوروہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدارمیں لائے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد جو 4 سال گزرے ان ہی میں تباہی ہوئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بہت کوششوں کے باوجود وہ 4 سالہ تباہی ختم نہیں ہورہی، اس ساری تباہی کی ذمہ دار اْس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علیمہ خان نے پھر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-01-2
راولپنڈی(مانیڑنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پھر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔منگل کو علیمہ خان بھائی عمران خان سے ملاقات کیلیے اڈیالہ جیل پہنچی تو پھر انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔