بچوں کے عالمی دن پر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں پروقارتقریب کاا نعقاد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تعلقہ سٹی حیدرآباد و ینگ سٹیزن ویلفئیر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے مشترکہ اشتراک سے سے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے گورنٹمنٹ گرلز پرائمری اسکول پھلیلی کالج لالو لاشاری میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں شفقت علی سولنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر (وی۔اے) حیدرآباد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قرۃ العین شاہ۔ ینگ سٹیزن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مبارک علی ارباب صدر۔جواد احمدجنرل سیکریٹری۔اظہار جتوئی فنانس سیکرٹری۔ منٹھار جتوئی۔ ٹاؤن چیئرمین، نیرون کوٹ ٹاؤن آپا رقیہ ہیڈ میسٹریس کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرجناب شفقت علی سولنگی، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قرۃالعین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے ہمیں اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے اراستہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو پیش کیئے بچوں نے روز مرہ کی زندگی کے حوالے سے مختلف اسٹال لگائے جنکے بارے میں بچوں سے سوال جواب کئے گئے۔ آخر میں بچون کے عالمی دن حوالیسیریلی بھی نکالی گئی
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔