2025-11-27@20:13:21 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«سہیل آفریدی نے کہا کہ»:

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے۔ میرے امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ آر او آفس کے اندر سیکیورٹی وفاقی اداروں کی تھی۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ آر او وفاقی حکومت کے تھے، میں نے سلمان اکرم راجہ کی ذمے داری لگائی کہ اس کی تحقیقات کر کے تفصیلات ہمیں بتائیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کے پی حکومت کے تھے انہوں نے فارم 45 دیا، الیکشن کمیشن یا کوئی اور ادارہ ہو ہم...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ امن بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔سہیل آفریدی سے مہمند کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور کہا کہ ہم امن اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اور پہلی ترجیح ہے۔ فاٹا انضمام کے وقت 10 سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اربوں روپے کے بقایاجات اب بھی وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں، قبائلی اضلاع کو ان کا حق دلانے کی کوشش جاری ہے۔سہیل...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے پوچھ لیتے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کاش وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے جیل قوانین پڑھ لیے ہوتے، ان کا قیدیوں سے ملاقات کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سہیل آفریدی کے خط کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جیل رولز کو فالو کرنا ہو گا، کسی جیل میں کسی سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں،...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کس پارٹی سے ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب نے قربانیاں دی ہیں، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ پالیسی اپنائی جائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور پچھلے 20 سال سے صوبے کو کھا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم امن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو برا لگتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ جب بند کمروں میں فیصلے ہوتے...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ امن تب قائم ہو گا جب دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، ہمیں بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف لانگ ٹرم پالیسی اپنانی ہوگی۔امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، توقع کہ آج دہشتگردی کےمسئلے کا پائیہ دار حل نکلے گا۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں آپ سب ہمیں دہشت گردی کا حل دیں، صوبے میں امن لانے کے لیے صوبائی حکومت آپ کا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ سب نے قربانیاں دی ہیں، آج ہمیں قیام امن کے لیے ساتھ دیں، این ایف سی شیئر 400...
    پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم نہ آئینی اور نہ ہی جمہوری ہے، یہ کسی کے فائدلے کیلیے لائی جارہی ہے۔ پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ضلع خیبر تک بی...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم ہیں۔ ان...
    کراچی (ویب ڈیسک)  ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو  لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ ایکسپریس کے مطابق  کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے،  اب وقت ہے کہ فوج، بحریہ، اور...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مختصر کابینہ جلد تشکیل دی جائےگی اس پر مشاورت ہو گئی ہے، اگر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں کیے گئے تو وفاق کے ساتھ تعاون کریں گے۔راولپنڈی میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی معاملات دیکھ رہا ہوں، کچھ بریفنگ لی ہیں، کچھ رہتی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق آج بھی ہم بانی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، مگر عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔ بانی سے ملاقات، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خطوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی...
    پشاور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے، ان کے بھی گھر جلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم نے ہمارے ججوں کو مفلوج کردیا، اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے، ان کے بھی گھر جلیں گے۔ پشاور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں اور نظریے چلتے رہیں گے مگر پاکستان میں جس طرح رول آف لاء کو کچلا جارہا ہے اور...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے ہمارے ججوں کو مفلوج کردیا، اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے ان کے بھی گھر جلیں گے۔ پشاور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں اور نظریے چلتے رہیں گے مگر پاکستان میں جس طرح رول آف لاء کو کچلا جارہا ہے اور 26ویں ترمیم کے ذریعے جس طرح عدالتوں کو مفلوج کیا گیا یہ بات سب جانتے ہیں، میں سارے بار رومز اور ایسوسی ایشنز کا وزیراعلیٰ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر میں نے بحیثیت وزیراعلیٰ، پنجاب حکومت کو...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام دیا تو انہوں نے شورمچایاجو نوجوانوں کوموقع نہیں دیتے، آج خیبرپختونخوا میں حکومت عام عوام کی ہے، وفاقی وزرا نے مجھ پرغلط الزامات لگائے، میں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا اسی وقت وزیراعظم کی کال آئی، وزیراعظم نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک دی، میں نے ان سے کہا میری میرےقائد سے ملاقات کے لیے انتظامات کریں۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے میٹنگ کیلئے بلایا میں نے کہا قائد سے پوچھ کر بتاتا ہوں، اب...
    پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کریگا تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے، 12لاکھ اب بھی ہیں، سہیل آفریدی کی گفتگو صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، آئین اورقانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا، پرامن احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں، انصاف نہ ملاتواحتجاج ہی کرینگے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ...
    پشاور — خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ افغانستان ہو یا کوئی اور، اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف سازش کے تحت نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ہمارے تمام اقدامات آئینی دائرہ کار میں ہوں گے، ہم پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے زور دے کر کہا کہ خیبرپختونخوا ہم سب کا ہے، اور اب وہ وقت نہیں رہا جب ہم کمزور تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت عدالتوں میں بھرپور قانونی جنگ...
    سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اس قابل ہوں کہ میری توہین ہو‘۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں  سہیل وڑائچ سے ان کے اور میزبان و اداکارہ فضا علی کے حالیہ تنازع پر سوال کیا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نہ مجھے غصہ ہے اور نہ کسی سے نفرت۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا جواب دینا تھا وہ میں سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر دے چکا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: ’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی...
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹو آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہو گا اس کی موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا کہ اپنا ہیلمٹ لے کر آئیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  چاہتے ہیں ٹریفک پولیس پبلک فرینڈلی ہو۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 2 ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہو کر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا۔ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا: غلام نبی میمنآئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔اس اقدام سے زراعت، صنعت و عوام کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ پچھلے دو یوم سے مایوسی پھیلانے والے عناصر جو ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار دیکھنا چاہتے ہیں والوں کو آج مایوسی سے دوچار ہونا پڑا۔(جاری ہے) گو کہ معیشت بحالی کے لیے ہم نے خطے کی مناسبت کے لحاظ سے ٹیرف کمی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ہم سمجھتے ہیں موجودہ فیصلہ مناسب پیش رفت ہے۔پی بی ایف سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں آئندہ سہ ماہی میں مارک اپ میں بارہ فیصد سے کم کرکے آٹھ...
    لاہور: لاہور میں موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے فرد کیلیے ہیلمٹ پہننے اور گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بیٹھی سواری کیلیے سیٹ بیلٹ باندھنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لوگوں کو ہیڈ انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیےکیا گیا، اس کا مقصد انسانی زندگی بچانا ہے۔  ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ سڑک پر ہونے والے حادثات کو بڑھنے سے روکا جائے، شہریوں کو پہلے ایک ہفتے آگاہی اور وارننگ دی جا رہی ہے اس کے بعد کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ، فیلڈ افسران اور ٹریفک ایف ایم 88.6 کے ذریعے آگاہی چلارہے ہیں۔...
۱