پشاور — خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ افغانستان ہو یا کوئی اور، اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف سازش کے تحت نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ہمارے تمام اقدامات آئینی دائرہ کار میں ہوں گے، ہم پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے زور دے کر کہا کہ خیبرپختونخوا ہم سب کا ہے، اور اب وہ وقت نہیں رہا جب ہم کمزور تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت عدالتوں میں بھرپور قانونی جنگ لڑ رہی ہے، اور اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔
افغان مہاجرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں، جبکہ 12 لاکھ اب بھی موجود ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی واپس جائے، اسے عزت و احترام کے ساتھ بھیجا جائے، کیونکہ انہوں نے یہاں طویل وقت گزارا ہے، اپنے سیاسی کردار پر بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت چلانے نہیں بلکہ تبدیلی لانے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں حتمی مشاورت پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا، جسے عمران خان شامل کرنا چاہیں گے، وہی کابینہ میں ہوگا، ورنہ نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک عمران خان نے صرف مزمل اسلم کا نام کابینہ کے لیے دیا ہے، باقی ارکان کے حوالے سے فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ایڈوائزری کونسل کی کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی۔
صنم جاوید کی گرفتاری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی خاص ہدایت نہیں تھیں بلکہ تمام سیاسی کارکنوں کے لیے عمومی ہدایت یہی تھی کہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔مجھے صنم جاوید کی رپورٹ ملی ہے، لیکن میں مطمئن نہیں، دوبارہ تفصیلات منگواؤں گا، سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے نشانہ بنایا گیا اور پھر آئینی عمل کو روکا گیا۔کیا یہی طریقہ ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں اور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دی ہے، جو اعتراضات دور کر کے پیر کے روز دوبارہ دائر کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کا کہنا تھا انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، سہیل آفریدی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سہیل آفریدی کا کہنا ہے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی سازشیں جاری ہیں ۔ این ایف سی ایوارڈز کا پورا حصہ بھی نہیں دیا جارہا ۔ 4 دسمبر کو معاملے پر ہونے والے اجلاس میں صوبے کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی کا شیئر خیبرپختونخوا کو پورا تقسیم نہیں ہورہا، 7 سال میں ایک ہزار350ارب روپے خیبرپختونخوا کو نہیں دیئے گئے، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے پیر کو یونیورسٹیز میں سیمینار ہوں گے، خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گےاین ایف سی پرتمام سیاسی جماعتوں کامؤقف ایک ہو، پرامن احتجاج انصاف کے حصول کیلئے ہے، ہماری کارکردگی ہے تو ہی تیسری مرتبہ صوبے میں ہماری حکومت ہے۔

سالانہ کوئز مقابلہ ’’برین آف لاہور 2025‘‘ کا انعقاد ، 500 سے زائد سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلباء کی شرکت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی، آج اڈیالہ پر احتجاج 
  • سہیل آفریدی نے وفاق کی رٹ کو چیلنج کیا تو گورنر راج کا آپشن آئین کا حصہ ہے، رانا ثنااللہ
  • گورنر راج حقیقت بن سکتا ہے، فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کو خبردار کردیا
  • وفاق پر خیبر پختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے واجب الادا ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • عمران کوآئیسولیشن میں رکھا گیا عالمی میڈیا سے تشویشناک خبر آرہی ہے: سہیل آفریدی
  • ملاقات ہونے تک!
  • نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، سہیل آفریدی
  • بند کمرہ فیصلوں سے خیبرپختونخوا عوام کو نقصان پہنچا: سہیل آفریدی
  • بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
  • عمران خان کو تنہائی میں رکھا گیا ہے، سہیل آفریدی