2025-10-04@20:03:24 GMT
تلاش کی گنتی: 42
«گلے میں پھندا»:
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر کمرشل ایریا میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی گلے میں پھند لگی لاش ملی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان بدر کمرشل ایریا کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندے سے لٹکی لاش کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکن اور پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد خواجہ سرا کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ خواجہ سرا کی شناخت ابیہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا اصل نام عبداللہ بابر ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سرا یسریٰ نامی لڑکی کے ہمراہ...
کراچی: لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی سواتی محلے میں گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت ماریہ دختر دلبر کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او قائد آباد عنایت اللہ نے بتایا کہ متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق لڑکی نے گھریلو تنازع کی وجہ سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس متوفیہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے تاکہ حتمی وجہ موت کا تعین ہو سکے۔...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...
لاہور: لاہور کے ہاسٹل میں رہائش پذیر نائیجرین باشندے نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق انوسنٹ نامی نائجیرین باشندے کی مبینہ خودکشی کا واقعہ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش کو قبضہ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ نائجرین شخص کی لاش ہاسٹل کے واش کے ساتھ روشن دان میں لٹکی ہوئی تھی، فارنزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انوسنٹ نے گلہ میں پھندہ لگا کر مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کیا، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے، واقعہ خودکشی ہے یا قتل، شواہد جمع کر رہے ہیں۔
کورنگی بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کے اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی گلی نمبر 3 میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ عبدالغفور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
ناظم آباد میں پولیس اہلکارنے گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔ ناظم آباد تھانےکےعلاقے ناظم آباد نمبر4مکان نمبرای 29/30 سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ بلال ولد احمد صدیقی کےنام سے کی متوفی پولیس اہلکاراورناظم آباد تھانے میں آئی ٹی آپریٹرتعینات تھا۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدرکا کہنا ہے کہ متوفی پولیس اہلکارکے بھائی کے مطابق متوفی پولیس اہلکار چند روز سے کافی پریشان تھا لیکن متوفی نے اپنی پریشانی سے متعلق کسے کو کچھ نہیں بنایا۔ انھوں نے بتایا کہ شبہ ہے متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے تنک آکر خودکشی ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محمد اسامہ ولد محمد عامر کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔متوفی 3 بچوں کا باپ تھا۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سلمان ٹیرس کے قریب کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 مندر سلمان ٹیرس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ وقار ولد عبدالعزیز کے نام سے کی گئی ، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔ ورثا نے ایم ایل او کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وقار...
کورنگی کرسچن ٹاؤن ہندو پاڑے کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ہیڈ محرر تھانہ زمان ٹاؤن یاسر کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت 18 سالہ سمیتھ کپور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور اس ضمن میں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے گھر والوں اور دوستوں کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر اپنی گردن پر بلیڈ سے کٹ مار لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں 40 سالہ عمیر جمیل کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع ہوئی تو سارے ڈرامے کا بھانڈا ہی پھوٹ گیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ عمیر جمیل نشے کا عادی تھا اور اپنے بہن بھائیوں سے پیسے مانگتا تھا، جس نے پیسے نہ ملنے پر زخمی عمیر نے اپنے دوست اکبر کے گھر ہربنس پورہ میں بلیڈ سے اپنے گلے پر کٹ...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کاڈرامہ رچا دیا۔ یہ بھی پڑھیے لاہور میں پتنگ کی ڈور سے 3 افراد زخمی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص عمیر جمیل نشے کا عادی ہے، جو پیسوں کے لیے بہنوئی کو دھمکیاں دیتا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بہنوئی کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر عمیر جمیل نے اپنے گلے پر کسی چیز سے کٹ لگا لیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ پتنگ کی ڈور پھرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور جنوبی عبدالرشید مرزا اور صدرپبلک ایڈ کمیٹی وقاص احمد بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے گلے کا پھندہ بن چکی ہے۔ پہلے بجلی، پھر گیس اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ آمدنی مسلسل کم اور اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں جس کے باعث عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ نت نئے ٹیکس عوام پر مسلط کیے جا رہے ہیں مگر انہیں روزگار کی سہولت میسر نہیں۔ بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے اور چینی مافیا نے قیمتوں کو آسمان...
بلدیہ ہزاہ کالونی میں گھر سے دو بیٹیوں کے باپ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ صادق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں گارڈن میں چچا کے پاس رہتی ہیں اور متوفی کرایے کے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی 36 بی میں گھرسے 40 شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے،پولیس نے واقعے کوخودکشی قراردیگرتفتیش شروع کردی۔۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کے علاقے لانڈھی 36 بی میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی،متوفی شخص کی شناخت 40 سالہ مرزا فیضان بیگ ولد مرزا فرحان بیگ کینام سے کی گئی ایس ایچ او رضوان پٹیل نے بتایاکہ خود کشی کا ہے لیکن فوری خود کسی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے پولیس افسر کو اسپتال روانہ کیا ہے۔
اسلام ٹائمز: امریکی معیشت ایک سنگین بحران کے دہانے پر ہے، آبنائے ہرمز میں کوئی بھی کشیدگی امریکی معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل سکتی ہے، امریکہ کے بین الاقوامی حریف پہلے ہی اس صورتحال انتظار کر رہے ہیں۔ ایران تیل کی قیمت میں 10 سے 15 ڈالر تک اضافے کا جھٹکا لگا کر تیل کی سپلائی مارکیٹ میں خلل ڈال سکتا ہے۔ یوں امریکیوں کے لیے ایران آسان ہدف نہیں ہے اور ایران کے مقابلے پر آنیوالوں کو کئی ایشوز کو مدنظر رکھنا پڑیگا۔ محمود کریمی کی خصوصی رپورٹ: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سائے میں آبنائے ہرمز میں جنگ کے خدشات اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں نے خبردار...
کراچی: نیو کراچی فاطمہ سوسائٹی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود سیکٹر 11/E فاطمہ سوسائٹی مکان نمبر B-490 نیو کراچی میں گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ محمد مقیم ولد محمد ادریس کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان نے خودکشی کی ہے، ورثا نے وجہ خودکشی بتانے سے گریز کیا اور پولیس کارروائی کروانے سے انکار...
کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری ایکسپریس سیکٹر 50 ایف نجی اسکول کے قریب گھر میں خودکشی کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش بذریعہ ایمبولینس تھانے لیجائی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 12 سالہ رومیسہ دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے فوری طور پر وجہ موت نہیں بتائی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں لرزہ خیز واقعہ، چھری کے وار سے بیوی کا قتل، بچے کی پُراسرار موت اور شہری کی خودکشی کی کوشش جبکہ ورثا لاش تھانے سے ہی اپنے ہمراہ لے گئے اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات...
لاہور کے علاقے ہنجروال میں خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ آمنہ نے سسرالیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کشی کی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو آمنہ کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ افسوسناک واقعہ جمال کالونی ہنجروال میں پیش آیا، دو بچوں کی ماں 28 سالہ آمنہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی: بفرزون کے علاقے گلشن وسیم سیکٹر 16 اے میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ مہرین کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں رسی کا پھند لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے ہیں جبکہ اہلخانہ واقعے کو گھریلو رنجش سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کا بتا رہے ہیں، متوفیہ 2 بچوں کی ماں تھی جس میں بڑی بیٹی 3 سال جبکہ چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔ پولیس نے...
نارتھ کراچی میں گھرسے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس نےواقعے کو خودکشی قرار دیگر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کےعلاقے نارتھ کراچی سیکٹرفائیوایم میں واقع گھرکی بالائی منزل سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوقانونی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ مدثر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔متوفی نوجوان نجی مطب میں ملازمت کرتا تھا۔ ایس ایچ او بلال کالونی محمد ناصرخان نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح 10 بجے سوکراٹھا کراٹھا اورگھرکی بالائی منزل پرجا کر اس نے رسی کا پھندا لگا کرپنکھے...
کراچی کے علاقے محمود آباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 10 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفیہ لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ میرب دختر شمعون کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعے کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی: شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نیہا کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ گھریلو چپقلش کی وجہ سے نیہا نے دروازے کی چوکھٹ سے اپنے دوپٹے کو باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین بھی کر...
ہیرا پھیری ایک یادگار بالی ووڈ فلم ہے، اور بابو راؤ اس کا سب سے یادگار کردار ہے، جسے پاریش راول نے نبھایا ہے۔ یہ کردار اب اداکار کے ساتھ اس حد تک جُڑ چکا ہے کہ لوگ اب انہیں بابو راؤ کے نام سے ہی پہچانتے ہیں۔ مزاحیہ ریلیز اور میمز میں بھی ان کا چہرہ اکثر نظر آتا ہے، یہ کردار ان کی پہچان بن چکا ہے۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، پاریش راول نے اس کردار کی بے پناہ مقبولیت سے خود کو بندھا ہوا محسوس کرنا شروع کر دیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بابو راؤ کے کردار کو ’گلے کا پھندا‘ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار ان...
کراچی: ملیر میں ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہونے اور بے روزگاری سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر نورانی مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالمتین ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ نے بتایا کہ متوفی شخص چار بچوں کا باپ تھا اور گھریلو آلات بنانے والی نجی الیکٹرانک کمپنی میں ملازم...
لاہور(نامہ نگار)گلبرگ میں لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش میں نوجوان لوہے کے جنگلے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق تہہ خانے سے سامان چوری کرنے کی نیت آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے میں لگے لوہے کے تنگ جنگلے میں منہ پھنس جانے سے ہلاک ہو گیا۔متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میوہ شاہ قبرستان میں واقعے گھر سے 13 سالہ لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت نویدہ کے نام سے کی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی نے خودکشی کی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
کراچی کے علاقے ہجرت کالونی اور بلوچ کالونی میں گھروں سے نوعمر لڑکی اور نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی ڈی ٹو ایریا گلی نمبر 12 کے قریب گھر نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 15 سالہ ارم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سول لائن خان محمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔متوفیہ گزشتہ چار ماہ سے بیمار تھی جسے جھٹکے پڑتے تھے اور اس کا پشاور میں بھی علاج معالجہ کرایا گیا تھا۔ متوفیہ کے اہلخانہ ایک ماہ قبل ہی...
عابد چوہدری: شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق غازی آباد ، تاجپورہ 30 سالہ خاتون نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی. خاتون نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا. متوفیہ کی شناخت 30 سالہ ناصرہ زوجہ نوید کے نام سے ہوئی۔نواب ٹاؤن کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،فیکٹری ایریا غازی روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا اور چوکی سوئے آصل 65 سالہ ملنگ بابا مردہ حالت میں ملا، بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہےپولیس کی ضروری کارروائی کے بعد میتیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی...
سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ سندھ سوسائٹی لال مدرسے کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ غزالہ زوجہ آصف کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
گزری خیابان اتحاد سگنل کے قریب بنگلے سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔ گزری کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد سگنل کے قریب بنگلے سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او گزری فاروق سنجرانی کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت 25 سالہ نوید یوحنا کے نام سے کی گئی جو کہ کورنگی مہران ٹاؤن کا رہائشی اور مذکورہ بنگلے پر رنگ و پالش کا کام کر رہا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ بظاہر پنکھے کے ہک سے بجلی کا تار باندھ کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم، فوری...
— فائل فوٹو کراچی میں خیابانِ اتحاد کے قریب بنگلے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن، نوجوان نے خودکشی کرلی کراچی اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ جانان مسجد... پولیس کے مطابق متوفی خیابانِ اتحاد کے قریب ٹریفک سگنل کے پاس ایک بنگلے میں رنگ و روغن کا کام کر رہا تھا جس نے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ بسم اللہ مسجد کے قریب گھر سے 22 سالہ رمیز کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ رمیز کے نام سے کی گئی جو کہ کرایے کے گھر میں رہتا تھا اور اس کی آٹھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ابتدائی طور پر اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رمیز نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی نے مالی و معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی...
مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت رمضان میں کام کے اوقات میں نرمی دے کر مسلمانوں کو جلد گھر جانے کی اجازت دے رہی ہے، اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھارت کے دورے پر ہیں۔ نریندر مودی نے پیر کو ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دریں اثنا اب سماج وادی پارٹی نے نریندر مودی کو اس معاملے پر نشانہ بنایا ہے۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے کہا کہ بھاتی وزیراعظم نریندر مودی پوری دنیا کے مسلمان شیخوں یا امیروں کو گلے لگاتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر ملک کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ، پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر35بی لینگو اسکول کے قریب گھرسے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ شیروز خان ولد واحد خان کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری راؤ سرفرازکے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت متوفی شخص نے گھریلوں مسائل سے تنگ آکرخودکشی کی ہے‘ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور سی مراقبہ ہال کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن غلام حسین پیرزاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں نوجوان نے مکان کی پہلی منزل کے کمرے کے دروازے کی چوکھٹ سے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے جو کہ میکنک کا کام کرتا تھا اور بیروزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات اور نفسیاتی مسائل کر شکار ہوگیا تھا۔ تاہم، پولیس نے ضابطے...
شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ کرنے پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے لانڈھی حسن پنہور گوٹھ میں واقع گھر سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی جس ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ حسنین کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ارشد اعوان نے بتایا کہ حسنین نے گھر میں چھت پر لگے پنکھے میں پھندا لگا کر خودکشی ہے اور اس حوالے سے متوفی کی اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے نے پسند کی شادی نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا...
کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی گلی نمبر 9 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ دانش کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعہ کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان قریشی نے بتایا کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے ۔