کراچی: شاہ فیصل کالونی میں نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی:
شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نیہا کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ گھریلو چپقلش کی وجہ سے نیہا نے دروازے کی چوکھٹ سے اپنے دوپٹے کو باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین بھی کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔