عدالتی ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
جوڈیشل و یوٹیلیٹی الاؤنس کی بندش کے خلاف پاکستان سیکریٹریٹ پر دھرنا
ججز کے الاؤنس بحال کر دیے گئے تو ماتحت عملہ کیوں بدحال ہے، مظاہرین
کراچی میں عدالتی ملازمین نے صبح نو بجے سے بارہ بجے تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی عدالتوں کے ملازمین نے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس کی بندش کے خلاف پاکستان سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث شاہراہ عراق ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔احتجاج میں احتساب عدالتوں، وفاقی اینٹی کرپشن ، کورٹس اور دیگر ملازمین شامل تھے۔ دھرنے میں شریک درجنوں ملازمین نے پر جوش نعرے بازی لگاتے ہوئے سوال کیا کہ ججز کے الاؤنس بحال کر دیے گئے تو ماتحت عملہ کیوں بدحال ہے؟ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزارتِ خزانہ اور اے جی پی آر کی جانب سے ماتحت عملے کا الاؤنس بند کرنا سراسر ناانصافی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کے الاؤنسز تو فوراً بحال کر دیے گئے مگر جو عدالتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ماتحت ملازمین کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے ۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت سے اسپیشل الاونس کو فورا بحال
کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اُن کے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بحال کر
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔