پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 163 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سپرمین اور اسپائیڈر مین نصف صدی بعد دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

ڈی سی کامکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارول کے ساتھ مشترکہ کراس اوور کامک جاری کررہا ہے جس میں سپرمین اور اسپائیڈر مین ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ سپرمین اسپائیڈر مین نمبر 1 نامی یہ ون شاٹ کامک 25 مارچ کو ریلیز ہوگا اور دونوں انڈسٹری جائنٹس کے 5 دہائیوں کے اشتراک کو نمایاں کرے گا۔ سپرمین اور اسپائیڈر مین پہلی بار 1976 میں شائع ہونے والے سپرمین ورسز دی امیزنگ اسپائیڈر مین نمبر 1 میں اکٹھے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دوچھتی میں چھپی نایاب کتاب ’سپرمین‘ 90 لاکھ ڈالر میں فروخت

نئے کامک میں کلارک کینٹ اور پیٹر پارکر صحافتی ذمہ داریوں کے تحت ایک اہم خبر کی کھوج میں مصروف ہیں۔ دونوں رپورٹرز جلد ہی ایک ایسی سازش کے مرکز میں پہنچ جاتے ہیں جسے برینی ایک اور ڈاکٹر آکٹوپس چلا رہے ہیں اور جو دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم کینٹ اور پارکر عام رپورٹر نہیں ہیں۔

یہ کامک مارک ویڈ نے لکھا ہے جبکہ آرٹ ورکس ہورہے خیمنز نے تیار کیا ہے۔

کامک میں مرکزی کہانی کے ساتھ کئی مختصر بونس اسٹوریز بھی شامل ہوں گی جن میں ڈی سی اور مارول کے درج ذیل کرداروں کے جوڑے پیش کیے جائیں گے

لوئس لین اور میری جین واٹسن

جمی اولسن اور کارنیج

سپر بوائے لیجن اور اسپائیڈر مین 2099

 پاور گرل اور پنیشر

سپر بوائے پرائم اور اسپائیڈر مین

اسپیشل کاور ایڈیشن

کامک کے لیے مختلف ڈی سی آرٹسٹس نے متعدد ویرینٹ کاور تیار کیے ہیں جن میں مائکل جینن، جم لی، اسکاٹ ولیمز، الیکس سنکلیئر اور رافیل البکرکی شامل ہیں۔

50ویں سالگرہ کی تقریبات

ڈی سی اور مارول کی پچاس سالہ شراکت کے سلسلے میں 1976 کی اصل کراس اوور پبلیکیشن کے اسپیشل کلیکٹر ایڈیشن بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ ٹریژری ایڈیشن 50تھ اینی ورسری آف سپرمین ورسز دی امیزنگ اسپائیڈر مین نمبر 1 سات جنوری کو جبکہ ڈی سی اینڈ مارول پریزنٹ سپرمین اینڈ اسپائیڈر مین ٹریژری ایڈیشن نمبر 1 چار فروری کو ریلیز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپرمین کی پہلی فلم پر مبنی کامک بک 6 ملین ڈالر میں فروخت

سال 2025 میں پہلے مارول کی جانب سے ڈیڈ پول بیٹ مین نمبر 1 سترہ ستمبر کو اور بعد ازاں ڈی سی کا بیٹ مین ڈیڈ پول نمبر 1 انیس نومبر کو پیش کیا گیا جنہیں شائقین کی مقبولیت کے باعث اضافی پرنٹ رنز دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسپائیڈر مین انڈسٹری جائنٹس ڈی سی کامکس سپرمین ہورہے خیمنز

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • ہیری بروک نے دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاہدہ کر لیا
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 500 روپے مہنگا
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • سپرمین اور اسپائیڈر مین نصف صدی بعد دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس 170,000 کی حد عبورکرگیا
  • سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور