15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان شہری وطن واپس جا چکے
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-01-8
اسلام آباد ( آن لائن) پاک فوج اور حکومتِ پاکستان کے شفاف اور منظم نظام کے تحت افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل باعزت، محفوظ اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے مطابق جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں، جب کہ روزانہ تین سے چار ہزار مہاجرین کی واپسی عمل میں لائی جا رہی ہے۔پاک افغان سرحد چمن سے افغان مہاجرین کی واپسی کو منظم، باوقار اور قانونی طریقہ کار کے ساتھ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ دستاویزات کی تصدیق کے لیے ایک شفاف نظام قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر شخص کی جانچ پڑتال کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی جانب سے چمن بارڈر پر مہاجرین کے لیے رہائش، کھانے اور بنیادی سہولتوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے تاکہ انخلاء کا عمل باوقار انداز میں مکمل ہو۔پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران لاکھوں افغان بھائیوں کو پناہ، روزگار اور تحفظ فراہم کیا، جو دنیا میں انسانی ہمدردی کی ایک نمایاں مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔حکام کے مطابق اب پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے داخلہ ممکن نہیں ہوگا، جب کہ صرف تجارتی یا دورہ جاتی ویزا رکھنے والے افغان شہریوں کو آمد کی اجازت دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی، قانون کی پاسداری، اور پاک افغان تعلقات میں باہمی احترام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔