اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
پاک افغان سرحد چمن کے راستے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، روزانہ تین سے چار ہزار افغان مہاجرین کی واپسی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے شفاف نظام قائم کیا گیا ہے تاکہ واپسی کا عمل قانونی طریقہ کار کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ نے چمن بارڈر پر افغان مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام بھی کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین
پڑھیں:
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم
فائل فوٹوپاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان نے افغان طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا جبکہ افغان طالبان کی طرف سے نائب وزیر داخلہ رحمت اللّٰہ مجیب نے وفد کی قیادت کی۔