Express News:
2025-12-12@08:53:35 GMT

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

وزیر صحت پشاور خلیق الرحمان نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کی پولیو ویکسین کی اخری مہم ہے جو چار دن جاری رہے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں پولیو کے صفر کیسز ہوں۔ اگر کوئی کمی آتی ہے تو اس کو پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں وہاں بھی کوشش ہو گی کہ بہتر انداز میں کمپین چلائی جائے۔ ایک مریض کے ساتھ کئی لوگ آتے جس کی وجہ سے ہسپتال میں رش بڑھ جاتا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیو خالص صحت کا معاملہ ہے اس کو سیکورٹی کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہتے۔ ایسے اضلاع جہاں سیکیورٹی خدشات پیں وہاں سیکورٹی انتظامات زیادہ کئے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے گزشتہ ایک دو ہفتوں میں کاروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔
  • مصطفیٰ کمال نے انسدادِ پولیو مہم کی پذیرائی کیلئے منفرد تجویز پیش کردی
  • سال 2025 کی آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح
  • پڈعیدن،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • بانی سے 10ویں بار ملاقات کی کوشش، وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد پہنچ گئے، اراکین کو پہنچنے کی ہدایت
  • وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے، سراج الحق
  • کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، اختیار ولی خان
  • اسلام آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • پولیو کے خاتمے کےلئے پاکستان کا 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان