تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 7 ہزار  900 کیوسک اور اخراج 7 ہزار900  کیوسک، خیرآباد پل آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار  800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 3 ہزار 800 کیوسک  اور اخراج صفر کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج  30 ہزار  500 کیوسک، چشمہ آمد  33 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 38 ہزار کیوسک اور اخراج 34 ہزار 600 کیوسک،گدوآمد 41 ہزار 800 کیوسک اور  اخراج 37 ہزار 500 کیوسک، سکھر آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400 کیوسک، کوٹری آمد 13 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 700 کیوسک، تریموں  آمد 20 ہزار  500 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 300 کیوسک، پنجند آمد 13 ہزار 600  کیوسک اور اخراج 7  ہزار  600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1489.

46 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.632 ملین ایکڑفٹ،  منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح  1208.60   فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.813  ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول  638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح  644.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.126 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہزار کیوسک اور اخراج کے مقام پرآمد میں پانی پانی کی

پڑھیں:

اسلام آباد ایئرپورٹ ’بینظیر بھٹو‘ سے منسوب کروانے کی خواہشمند آصفہ قائم مقام اسپیکر سے نالاں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پارلیمانی اجلاس میں قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس کو معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔

آصفہ بھٹو نے الزام لگایا کہ اجلاس کو مؤخر کرنے کی ہدایات شاید اس لیے دی گئیں تاکہ وہ اپنا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ کر سکیں۔ انہوں نے اس عمل کو نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال قرار دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس اور بینظیر بھٹو ائیر پورٹ

آصفہ بھٹو کا توجہ دلاؤ نوٹس وفاقی وزیر برائے دفاع کو پیش کیا گیا، جس میں نئے بین الاقوامی اسلام آباد ایئر پورٹ کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب نہ کرنے پر وفاقی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عوام میں گہری تشویش پیدا کر رہا ہے اور جمہوریت اور ملک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورم برقرار رکھنے کے باوجود اسپیکر کے رویے پر افسوس ہے، رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری

آصفہ بھٹو  کے نوٹس میں جن ارکان کا نام شامل تھا وہ سید نوید قمر، جناب عبدالقادر پٹیل، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، اور سید رفیع اللہ ہیں۔

آصفہ بھٹو نے واضح کیا کہ پارلیمانی اصولوں کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں اور اجلاس کو مؤخر کرنے جیسے چھوٹے سیاسی حربے عوام اور جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد اسلام آباد ایئرپورٹ آصفہ بھٹو بینظیر بھٹو

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر گاڑی دریا میں جا گری  
  • راولپنڈی؛ کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر گاڑی دریا میں جا گری
  • بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، امیر مقام
  • خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
  • خیبر پختونخوا سے تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
  • بی بی آصفہ بھٹو کا قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر اظہارِ مایوسی
  • اسلام آباد ایئرپورٹ ’بینظیر بھٹو‘ سے منسوب کروانے کی خواہشمند آصفہ قائم مقام اسپیکر سے نالاں
  • کراچی، مسلسل غیر حاضر 150 سے زائد اساتذہ برطرف
  • وزیراعظم آزاد کشمیر سے امیر مقام کی ملاقات