وزیراعظم آزاد کشمیر سے امیر مقام کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اٴْجاگر کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں و کشمیر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں انجینئر امیر مقام نے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام گرمجوشی سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے بغلگیر ہوئے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور آزاد کشمیر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اٴْجاگر کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انجینئر امیر مقام نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، ہیلتھ اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کیا جائے گا
پڑھیں:
اجتماع عام میں بھرپور تعاون پر جماعت اسلامی لاہور انتظامیہ کی مشکور
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کاظمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کا جماعت اسلامی کے حالیہ اجتماع عام میں انتظامات اور تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں تمام سرکاری محکموں نے بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ بھی پیش کی۔
ملاقات کے موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، ناظم مالیات نذیر احمد جنجوعہ، نائب امیر لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، احمد سلمان بلوچ، محمود الاحد اور ملک محمد الیاس بھی موجود تھے۔