آزاد کشمیر‘ حکومت چیف الیکشن کمشنر کےلیے مشاورت شروع کرے، اپوزیشن لیڈر
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد(آن لائن)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد
حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو خط لکھ دیا۔اپوزیشن لیڈر نے خط میں لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے مشاورت کا آغاز کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آئینی فریضہ ہے، آئین کے تحت وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے اس پر مشاورت اپوزیشن لیڈر سے لازمی قرار دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا منصب عرصہ سے خالی چلا آرہا ہے، ریاست کے انتخابی عمل اور آئینی ذمہ داریوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، آمدہ انتخابات کے بروقت انعقاد کےلیے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا تقرر لازمی ہے۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ آئینی تقاضوں کے مطابق آئینی تقرری کو مزید تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے، آئینی مشاورت کے تقاضے پورے کر کے فوری مشاورت کا آغاز کیا جائے، ہنگامی میٹنگ کے انعقاد کےلیے ضروری اقدامات کیے جائیں، یہ منصب ریاستی ڈھانچے کا بنیادی ستون ہے۔واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات سال 2026 جولائی میں ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
مقبول گوندل نے آڈیٹر جنرل آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن ل ائن)آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے بطور آڈیٹر جنرل آف آزادجموں وکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجاسعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ یہ تقریب جمعرات کے روز سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب، سیکرٹری سپورٹس تہذیب
النسائ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چودھری امتیاز، سیکرٹری انڈسٹریز چودھری عبدالرحمن، سیکرٹری ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرزا، سیکرٹری ایلمینٹری وسکینڈری ایجوکیشن قاضی عنایت، اکا¶نٹنٹ جنرل حسن مسعود، ڈائریکٹر جنرل ٹو اے جی پی ہاشم رضا، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سعید اللہ نیازی، ایڈیشنل اکا¶نٹنٹ جنرل میر اصغر سمیت اکا¶نٹنٹ جنرل اور آڈٹ آفس کے آفیسران اور ا سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال نے سرانجام دیے جبکہ ڈرافٹسمین محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور وانسانی حقوق زہد راجپوت نے آڈیٹر جنرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جس کے بعد چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آڈیٹر جنرل آزادجموں وکشمیر مقبول احمد گوندل سے حلف لیا۔